کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو مختلف حملوں میں پولیس انسپکٹر سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پیر کو نامعلوم حملہ آوروں نے جان محمد روڈ پر ایک نجی گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے پولیس انسپکٹر نسیم اختر کو ہلاک کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق، نسیم اختر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آور موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

واقعہ کے بعد پولیس اور ایف سی کے اہلکار بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچے اور تحقیقات شروع کر دیں۔

ایک اور مختلف واقعہ میں نامعلوم حملہ آوروں نے مشرقی بائی پاس کے علاقے میں ایک دکان پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سید محمد ہلاک ہوئے۔ تاحال کسی نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Jun 30, 2015 10:30am
jab police apni hafazat khood na kar sakey to aagey jo kuch ho ga us ki peshin goyi kar saktey heyN