نیو یارک: امریکی ریاست نیو جرسی کے ایک ہائی اسکول میں حجاب پہننے والی ایک فلسطینی نژاد لڑکی نے خوش لباسی کا مقابلہ جیت لیا۔

دی نارتھ جرسی ڈاٹ کام کے مطابق طالبہ ابرار شاہین نے ایوارڈ جیتنے کے بعد کہا کہ اس طرح کے انعامات زیادہ تر مقبول لڑکیوں یا پھر چیئرلیڈرز کو ہی ملتا ہے تاہم حجاب پہننے کے باوجود یہ انعام مجھے ملنا میرے لیے حیران کن تھا۔

شاہین کپڑوں کی ایک دکان کی مالک ہیں اور مسلمانوں کے بارے میں غلط فہمیاں دور کرنے میں مصروف رہتی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی مذہبی ذمہ داریاں بھی پوری کرتی ہیں۔

اس انعام سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی ریاست کے نامور اسکول میں کتنی رواداری پائی جاتی ہے۔

2015 کی کلاس جو جمعے کو گریجویٹ ہوئی، میں کئی تارکین وطن اور امریکا میں ان کی پہلی نسل موجود ہیں جن کے اہلخانہ کا تعلق دنیا بھر کے کئی ممالک سے ہے۔

کلفٹن ہائی اسکول میں تقریباً 3300 طالب علم زیر تعلیم ہیں جن میں 52 فیصد ہسپانوی، 35 فیصد انگریز، آٹھ فیصد ایشین اور پانچ فیصد افریقی نژاد امریکی ہیں ۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (4) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Jun 30, 2015 10:23am
asıl meyN yeh ina'am school key hak meyN masbat propaganda ka hissa hey ki dekho hum kitney ravadar heyN
آفتاب احمد Jun 30, 2015 11:57am
انسان کو مثبت سوچ کا مظا ہرہ کرنا چا ہیے۔ اکر امریکہ ~100~ غلط کام کرئے اور ~1~ اچھا کام کرئے تو ~100~ کو بَُرا کہو اور ایک کو اچھا کہو۔ ما شااللہ ھماری مسلم بہن کو اللہ اور عزتوں سے نوازے۔
Haider Shah Jun 30, 2015 05:44pm
Good on you Sister :) wish all others my sisters living in western world should proud of wearing Hajab......Al Mighty Allah have keep tremendous respect to cover women bodies.
Ashian Ali Jun 30, 2015 06:24pm
we love u s the great