نئی دہلی: ہندوستان کی سب سے محفوظ سمجھے جانے والی جیل سے دو قیدی سرنگ بناکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دونوں قیدی گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ایشیا کی سب سے بڑی تیہاڑ جیل سے فرار ہوئے جبکہ حکام اس بات کے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں کہ فرار ہونے کا یہ منصوبہ کیسے کامیاب ہوا۔

فیضان اور جاوید کے نام سے شناخت ہونے والے قیدی چوری کے ٹرائل کے منتظر تھے جن میں سے ایک کو اتوار کے روز گرفتار کرلیا گیا اور اب اس سے تحقیقات جاری ہیں۔

تیہاڑ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل مکیش پراساد کے مطابق دونوں قیدی ہفتے یا اتوار میں کسی وقت فرار ہوئے تاہم اس موقع پر کسی مخصوص وقت کا بتانا مشکل ہے۔

ٹائمز آف انڈیا اور دیگر میڈیا کے مطابق قیدی ایک دیوار پھلانگ کر ایک کمپاؤنڈ میں پہنچے جہاں انہوں نے کھدائی شروع کی اور ایک نالے سے رینگتے ہوئے فرار ہوگئے۔

حکام نے پیر کو تحقیقات کا حکم دیا ہے کہ کیسے یہ قیدی اتنی بڑی تعداد میں مسلح گارڈز اور نگرانی کے باوجود فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ اے ایف پی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Jun 30, 2015 10:29am
her seyr ko sawa seyr bhi hota hey