جاپانی 'اسٹیشن ماسٹر' بلی کی آخری رسومات ادا

30 جون 2015

جاپان میں اسٹیشن ماسٹر بننے کے بعد خبروں کی زینت بننے والی بلی کی آخری رسومات شاہانہ انداز میں ادا کر دی گئیں۔

ٹاما نامی بلی کا رواں ماہ 22 جون کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہو گیا تھا۔

16سالہ ٹاما کو مغربی جاپان کے ایک دیہاتی علاقے واکایاما کے ایک گمنام کیشی اسٹیشن پر 2007 میں اعزازی اسٹیشن ماسٹر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔

جاپان کی اعزازی اسٹیشن ماسٹر ٹاما—۔فوٹو/ اے ایف پی

سر پر اسٹیشن ماسٹر کی خصوصی ٹوپی اور کوٹ پہنے ریلوے اسٹیشن پر گھومتی ہوئی ٹاما کو دیکھنے کے لیے ہر سال ہزاروں سیاح آتے تھے—۔فوٹو/ اے ایف پی

ایک اندازے کے مطابق اس لاڈلی بلی کی وجہ سے جاپان کی مقامی معیشت کو تقریباً 80 لاکھ ڈالر کا فائدہ پہنچا—۔فوٹو/ اے پی

ٹاما کی آخری رسومات کے لیے خصوصی تقریب کا انقاد کیا گیا، جس میں ریلوے کمپنی کے اہلکاروں اور مداحوں سمیت تقریباً 3 ہزار افراد نے شرکت کی—۔فوٹو/اے پی

واکایاما الیکٹرک ریلوے کے صدر مٹسونوبو کوجیما کےمطابق ٹاما کی تدفین نزدیکی قبرستان میں رواں برس اگست میں کی جائے گی—۔فوٹو/ اے پی

کیشی سٹیشن کے باہر پھولوں کے گلدستے رکھ کر مداحوں کی جانب سے ٹاما کے لیے محبت کے اظہار کا سلسلہ اب بھی جاری ہے—۔فوٹو/ اے پی

جاپان میں شنتو مذہب کے پیروکاروں کی جانب سے ٹاما کی آخری رسومات کی ایک خصوصی تقریب میں اسے مرنے کے بعد’دیوی‘ کے درجے پر فائز کر دیا گیا—۔فوٹو/ اے پی