سعودی عرب کا زید حامد تک رسائی دینے سے انکار

01 جولائ 2015
— زید حامد کے فیس بک پیج سے لی گئی تصویر
— زید حامد کے فیس بک پیج سے لی گئی تصویر

اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستانی سفارت خانے کو مدینہ میں قید اسکالر زید حامد تک رسائی دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے کونسل جنرل جب زید حامد سے ملنے کے لیے مدینہ جیل پہنچے تو انھیں ملنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کوششوں سے مدینہ جیل میں قید زید حامد سے ان کی اہلیہ کی ملاقات کروا دی گئی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق زید حامد مبینہ طور پر سعودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر مدینہ کی ایک جیل میں قید ہیں۔

کئی پاکستانی نجی ٹی وی چینلز پر یہ خبریں بھی نشر کی جا رہی ہیں کہ زید حامد کو سعودی عرب میں سزا بھی سنا دی گئی ہے۔

تاہم سزا کے حوالے سے خبروں سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی حکام نے سزا کی اطلاعات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

تبصرے (8) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai Jul 01, 2015 07:06pm
8 سال قید اور کوڑوں کی سزا ھوچکی ھے وہ سعودی عرب کو پاکستان سمجھا
Inder Kishan Jul 01, 2015 08:17pm
"تاہم سزا کے حوالے سے خبروں سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی حکام نے سزا کی اطلاعات کی تصدیق نہیں کی ہے۔" .......... ارے بھئی تو بیوی نے کس سے ملاقات کی؟ ملاقات ہوگئی مطلب تصدیق بھی ہوگئی۔ یہ حال ہے پاکستان کا سعودی عرب کے معاملے میں۔ یہ عرب لوگ ہمارے یہاں آ کر ہمارے قیمتی پرندوں کا شکار کرکے ماحولیات کا بیڑہ غرق کرتے ہیں، ہمارے شہریوں کو ہمارے حوالے کرنے (سزا کیلئے) کی بجائے یکطرفہ کارروائی میں ان کی گردنیں اڑا دیتے ہیں اور لوگ ابھی تک ان کے خبط میں مبتلا ہیں۔ اگرچہ زید حامد پاکستان میں ایک مخصوص طبقے کی نظر میں ناپسندیدہ شخص ہو سکتا ہے لیکن ہے پاکستانی شہری۔ سعودی عرب پر سفارتی پریشر ڈال کر اپنے شہری کو واپس لایا جائے! حاجی صاحبان حج کرنے جاتے ہیں لیکن اپنی محنت اور جمع پونجی کے پیسے دے کر جاتے ہیں، اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ سعودی عرب من مانیاں کرتا رہے۔
ali sindhi Jul 01, 2015 09:34pm
اسکالر really قید اسکالر زید حامد
محمد الطاف Jul 02, 2015 12:05am
جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔ آٹھ سال کافی لمبا عرصہ ہوتا ہے اور اس میں ڈیفنس اینالسٹ صاحب کو سوچنے کیلۓ کافی وقت ملے گا۔
Muhammad Ayub Khan Jul 02, 2015 02:13am
afwahoN par tabsara na kareyN
حسین بادشاہ Jul 02, 2015 10:40am
حضور کو وطن میں زبان درازی اور جمہوریت پر لعن طعن کی عادت ہوچکی تھی۔ اب جمہوریت کی قدر ہو گی آنجناب کو۔
SMH Jul 02, 2015 11:06am
خودساخطہ دانشور کو شاید کوی غلط فہمی تھی جو اب دور ہو جاے گی،،مملکت سعودی عرب میں ایک عدد حکومت بھی ھے جو سلطنت ونظام حکومت کا تحفط و نگرانی کرنا جانتی ہے ،،، جسکی وجہ سے وہاں امن سکون ہے۔امید ہے واپسی تک موصوف کو شاھی علاج سےافاقہ ھو جاے گا۔ ا افسوس ایک قلیل عرصے تک قوم انکے دانشمندانہ انقلابی لیکچر نہ سن سکے گی،، شکریہ مملکت
عائشہ بخش Jul 02, 2015 02:01pm
زید حامد کو یہ سزا ایک وحشانہ اقدام ہے ۔ ہمیں بطور پاکستانی اس کی مدد کرنی چاہے ۔ اس نے کوئی دہشت گردی نہیں کی ۔ صرف طرز حکومت پر اپنی رائے دی ہے ۔ جس تقریر پر اس کو سزا دی جارہی ہے ۔ اس کا کوئی ثبوت اوپن میڈیا پر پیش نہیں کیا گیا۔ ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ کس عدالت میں کہاں، کون سے گواہ ؟ پیش ہوئے ۔