سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

اپ ڈیٹ 03 جولائ 2015
وہاب ریاض، حارث سہیل اور عمراکمل اسکواڈ میں شامل نہیں... فائل فوٹو: اے ایف پی
وہاب ریاض، حارث سہیل اور عمراکمل اسکواڈ میں شامل نہیں... فائل فوٹو: اے ایف پی

لاہور: سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ون ڈے ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ سرفراز احمد وکٹ کیپر ہوں گے۔

ان فٹ وہاب ریاض اور حارث سہیل ٹیم سے باہر جبکہ مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل بھی ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔

نوجوان بلے باز صہیب مقصود بھی زخمی ہونے کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے۔

چیف سلیکٹر ہارون رشید کے مطابق وہاب ریاض اگر فٹ ہو گئے تو انہیں سیریز کے آخری دو میچز کے لئے سری لنکا بھیجا جا سکتا ہے۔

رواں ماہ شروع ہونے والی سیریز کے لیے محمد عرفان کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، محمد حفیظ، مختار احمد، اسد شفیق، شعیب ملک، محمد رضوان، بابر اعظم ، یاسر شاہ، بلال آصف، عماد وسیم، انور علی، محمد عرفان، احسان عادل اور راحت علی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز 11 سے 26 جولائی تک کھیلی جائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (4) بند ہیں

Muhammad Anwar Ul Haq Jul 03, 2015 04:11pm
They should give a chance to Sadaf Hussain. Is Asad really deserved a place in ODI squad? Why no umer akmal and fawad alam?
ahsan shabir Jul 03, 2015 06:41pm
Wow... Asad Shafique is better one day player and for him Umer Akmal is left out... its pathetic.
Israr Muhammad khan Jul 03, 2015 08:36pm
چند سنیئر کھلاڑیوں کو یکسر نظر انداز کیا گیا ھے جو سمجھ سے بالاتر ھے عمرگل سہیل محمد طلحہ جنید حان کا ٹیم میں نہ ھونا حیرانی کی بات ھے حفیظ کا سکواڈ میں ھونا بھی عجیب ھے سلیکٹر کا معیار کیا ھے نوجوان یا سینئر تجربہ یا ٹیلنٹ
muhammad majeed Jul 04, 2015 01:40pm
abdul razak ko khilaya jaye pliz wo bobt acha bast man hai or boling bhi uski achi hai pliz khelne do usko or azhar ali ko boht boht shabas