ہمایوں سعید اور مرینہ خان 'لالہ بیگم' میں ایک ساتھ

03 جولائ 2015
فوٹو بشکریہ مہرین جبار فیس بک
فوٹو بشکریہ مہرین جبار فیس بک

پاکستانی اداکارہ مرینہ خان ہدایت کار مہرین جبار کی شارٹ فلم 'لالہ بیگم' میں ہمایوں سعید، سونیا رحمان، اور محمد احمد کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گی۔

اس فلم میں شہریار زیدی، محمد احمد، اور جہاں آرا حئی بھی اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔

فلم کا پوسٹر
فلم کا پوسٹر

اس فلم کے بارے میں ابھی زیادہ تفصیلات تو سامنے نہیں آسکیں البتہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مرینہ خان اس فلم میں ایک سخت اور حاکمانہ طبعیت کی خاتون کے طور پر نظر آئیں گی۔

فوٹو بشکریہ مہرین جبار فیس بک
فوٹو بشکریہ مہرین جبار فیس بک

انڈیا کا مقبول چینل زی زندگی اس فلم کی پروڈکشن کے فرائض انجام دے گا۔ اس فلم کی موسیقی گلوکارہ زیب اور ہانیہ نے دی ہے اور توقع ہے کہ اس فلم کو شائقین خوب پسند کریں گے۔

فوٹو بشکریہ مہرین جبار فیس بک
فوٹو بشکریہ مہرین جبار فیس بک

مرینہ خان اور ہمایوں سعید تو متعدد فلموں اور ڈراموں کا حصہ بنتے نظر آتے ہیں البتہ اداکارہ سونیہ رحمان ایک لمبے عرصے بعد اسکرین پر دوبارہ نظر آئیں گی۔

تبصرے (0) بند ہیں