یونس نے میانداد کو پیچھے چھوڑ دیا

03 جولائ 2015
فائل فوٹو اے ایف پی
فائل فوٹو اے ایف پی

پالے کیلے: سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں یونس خان اور یاسر شاہ نے نئے اعزاز اپنے نام کر لیے۔

پالے کیلے میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے پاکستانی اسپنر یاسر شاہ نے چار وکٹیں لے کر سیریز میں اپنی کل وکٹوں کی تعداد 21 کر لی ہے جو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کسی بھی پاکستانی باؤلر کی سب سے بہترین کارکردگی ہے۔

اس سے قبل یہ اعزاز محمد آصف کے پاس تھا جنہوں نے 2006 میں کھیلی گئی سیریز میں 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یہ میچ یونس خان کا سری لنکا کے خلاف 29واں ٹیسٹ میچ ہے جس کے ساتھ ہی وہ کسی ایک حریف کے خلاف سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ عظیم بلے باز جاوید میانداد کے پاس تھا جنہوں نے ہندوستان کے خلاف 28 ٹیسٹ میچ کھیلے تھے۔

اس ٹیسٹ میں یہ 13 سال میں پہلا موقع ہے کہ سری لنکا کو ٹیسٹ میچ میں کمار سنگاکارا یا مہیلا جے وردنے کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔

آخری بار ایسا 2002 میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ہوا تھا جس میں جیہان مبارک نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو بھی کیا تھا اور اس کے بعد سنگاکارا یا جے وردنے میں سے کم از کم کوئی ایک لگاتار 111 ٹیسٹ میچوں میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرتا رہا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Sagheer Jul 04, 2015 09:07am
Pehle ye record Saeed Ajmal k pas tha 18 Wickets News Confirm kar k lgaya krain...!!