'دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا'

03 جولائ 2015
— دوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر
— دوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر
— فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر
— فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تمام متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملک بھر میں دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں، معاونت کاروں اور سرمایہ فراہم کرنے والوں کے خلاف انٹیلی جنس معلومات پر آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

جنرل راحیل شریف نے جمعہ کو شمالی وزیرستان میں فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا " ہم اس وقت تک آپریشن نہیں روکیں گے جب تک دہشت گردی سے پاک پاکستان کا مقصد حاصل نہ کرلیں"۔

آرمی چیف نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر اگلے مورچوں کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں فارمیشن کمانڈر نے آپریشن ضرب عضب میں پیشرفت اور شوال کے علاقے میں دہشت گردوں کے باقی ماندہ ٹھکانوں کو کلیئر کرنے کے منصوبوں پر بریفننگ دی۔

جنرل راحیل شریف نے شوال کے علاقے میں اسٹرٹیجک لحاظ سے اہم چوٹیوں کو کلیئر کرنے کے لیے آپریشن کے دوران فوجیوں کے پیشہ ورانہ قابلیت، قربانیوں اور بلند حوصلے کو سراہا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا " ایسی فوج کی قیادت بڑے اعزاز کی بات ہے"۔

انہوں نے خصوصی ٹیموں کے کردار کو بھی سراہا جو ملک کے شہری علاقوں میں انٹیلی جنس معلومات پر آپریشنز کی ذمے دار ہیں۔

آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں آپریشن کے بعد جاری بحالی نو کے کاموں اور خطے کے لوگوں کو فراہم کی جانے والی امداد پر بریفننگ دی گئی۔

جنرل راحیل شریف نے خطے میں جاری متعدد چھوٹے اور بڑے منصوبوں کے لیے نمایاں اقدامات کی ستائش کی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے آپریشن میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا جس سے خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی آئے گی۔

آئی ڈی پیز کی مشکلات اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے آرمی چیف نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مطالبہ کیا کہ وہ آئی ڈی پیز کی باعزت اور جلد واپسی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوج تمام ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کے حوالے سے پورا تعاون کرے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Imran Jul 04, 2015 05:18pm
agreed. thumbs up