بولی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی آںے والی فلم 'بجرنگی بھائی جان' کا ٹائٹل تنازع کا باعث بن گیا ہے اور اس کے خلاف ہندو قوم پرست گروپوں نے احتجاج شروع کردیا ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق ہندوستان کا ایک قوم پرست گروپ وشوا ہندو پریشد نے حال ہی میں سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کے خلاف احتجاج کیا اور اس فلم کا نام کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔

خبروں کے مطابق اس گروپ کے ممبروں کا کہنا ہے کہ اس فلم کا نام مذہبی اعتبار سے ٹھیک نہیں اور لفظ 'بھائی جان' کو بدلنا چاہیے، ایسا نہ ہونے پر ہندوستان میں فلم کی اسکریننگ روک دی جائے گی۔

خبروں کے مطابق اداکار سلمان خان، فلم کے ہدایت کار کبیر خان اور پروڈکشن کمپنی یش راج کو اس کے خلاف نوٹس بھی بھجوایا گیا ہے۔

فلم 'بجرنگی بھائی جان' میں سلمان خان بجرنگ بالی کے جانثار کا کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ ایک پاکستانی بچی کو اس کے گھر پہنچانے کی زمہ داری اٹھاتا ہے۔

فلم 'بجرنگی بھائی جان' اس سال 15 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں