بولی وڈ کے متعدد ابھرتے ہوئے اداکاروں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بولی وڈ کے 3 کامیاب اور مشہور اداکار سلمان، عامر اور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کریں البتہ بولی وڈ کے نئے اداکار ٹائیگر شروف ان تینوں خان کے ساتھ کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔

ٹائیگر شروف سے حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران پوچھا گیا کہ وہ بولی وڈ کے کس خان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے جس پر اداکار کا جواب تھا کہ وہ کسی کے ساتھ بھی کام کرنے کا شوق نہیں رکھتے۔

اس بات کی وجہ بتاتے ہوئے ٹائیگر کا کہنا تھا کہ اگر وہ ان اداکاروں کے ساتھ کام کریں گے تو شائقین سارے توجہ ان ہی اداکاروں کے جانب ہوگی جب کہ ان کو کوئی نہیں دیکھے گا۔

ٹائیگر شروف اس وقت فلم 'باغی' میں اداکاری کر رہے ہیں جن میں ان کے ساتھ اداکارہ شردھا کپور بھی نظر آئیں گی۔

ٹائیگر کے گزشتہ ماہ ریلیز ہوئی میوزک ایلبم 'زندگی آرہا ہوں میں' کو شائقین کی بھرپور داد وصول ہوئی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں