بولی وڈ کے اداکار ریتیش دیش مکھ اور پلکت سمراٹ کی آنے والی فلم بنگستان کا نیا گانا ریلیز کیا گیا ہے جس میں 6 مختلف قسم کی ثقافتوں کو فلمایا گیا ہے۔

فلم بنگستان کے اس نئے گانے کا ٹائٹل عشق کریں گے رکھا گیا ہے جس میں ریتیش اور پلکت ایک نئے انداز میں نظر آرہے ہیں۔

اس گانے میں دونوں اداکاروں کے ساتھ ساتھ جیکولین فرنینڈز بھی نظر آئیں گی۔

عشق کریں گے میں 6 الگ ثقافتوں کو بیان کیا گیا ہے جس میں جنوبی بھارت اور چار دیگر افریقی، عربی، بدھ مت اور روسی ثقافتیں شامل ہیں۔ فلم کے ہدایت کار کا گانے کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس کی شوٹنگ کرنا نہایت مشکل تھا البتہ تینوں اداکاروں نے اس گانے کی شوٹنگ کے دوران خوب مزے کیے ہیں۔

فلم بنگستان اس سال 31 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

راشد نذیر Jul 04, 2015 04:21pm
کیا ان میں سے کسی بھی ثقافت اور اس خبر کا ہم سے کوئی لینا دینا ہے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے ڈان کا لائف اسٹائل کا صفحہ بھارتی ثقافتی سرگرمیوں کی ضرورت سے زیادہ رپورٹنگ کر رہا ہے