نفرت انگیز تقریر پر پیش امام کو 10 سال قید

04 جولائ 2015
۔ —. فائل فوٹو اے ایف پی
۔ —. فائل فوٹو اے ایف پی

بہاولپور: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج خالد ارشد نے حاصل پور کے قریب قائم پور ٹاؤن کی ایک مسجد کے پیش امام کو دس سال چار مہینے قید کی سزا سنائی ہے۔

حاصل پور، بہاولپور سے تقریباً 90 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ پیش امام کو یہ سزا نفرت انگیز تقریر کرنے کے جرم پر سنائی گئی۔ اس پیش امام کو سات لاکھ روپے کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

تقریباً دو مہینے قبل ایک فرقے کے خلاف نفرت انگیز تقریر کرنے کے بعد قائم پور پولیس نے مجرم مولانا عبدالغنی کو گرفتار کیا تھا۔

اسی دوران انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز لٹریچر کی تقسیم سے متعلق چار دیگر مقدمات کے فیصلے بھی سنائے۔

اس فیصلے کے مطابق محمد وقاص کو پانچ ہزار جرمانے کے ساتھ ساڑھے تین ماہ قید، رفیق احمد کو پانچ ہزار جرمانے کے ساتھ تین مہینے کی قید، محمد زاہد کو تین مہینے اور پندرہ دن قید، جبکہ طالب حسین کو پانچ ہزار جرمانے کے ساتھ ساڑھے تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

بارش کا پانی:

چولستان میں کئی خشک تالاب جنہیں مقامی زبان میں ٹوبہ کہا جاتا ہے، حالیہ شدید بارش کے بعد پانی سے بھر گئے ہیں۔

چولستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لائیو اسٹاک اصغر رامے کے مطابق بارش کے پانی سے بھرنے والے اس وسیع صحرائی علاقے میں یہ تالاب انسانی اور مویشیوں کی ضروریات پوری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بجنوٹ، موج گڑھ، دین گڑھ، سلمسار اور دیگر علاقوں میں شدید بارشیں ہوئیں، جبکہ ڈیرہ ور اور نوان کوٹ کے حصوں میں بوندا باندی ہوئی تھی۔

اصغر رامے نے امید ظاہر کی کہ صحرا میں بارش کے بعد جانوروں کے لیے قدرتی چراہ گاہوں میں گھاس میں اضافہ ہوگا۔

تبصرے (4) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Jul 04, 2015 09:45am
well come to this decision
عائشہ بخش Jul 04, 2015 03:51pm
بہت ہی اچھا کام ہے ۔ لیکن ابھی تک صرف مسلمان فرقوں کے خلاف تقریر پر سزا ہو ر ہی ہے ۔ جب کہ غیر مسلم مثلا احمدی، ہندو، عسائیوں کے خلاف نفرت آمیز تقریر پر کوئی کاروائی نہیں دیکھ گی ۔
Imran Jul 04, 2015 05:17pm
agreed
Niaz Ahmed Jul 05, 2015 02:22am
Good