'بجرنگی بھائی جان تمام ریکارڈز توڑ چکی ہے'

اپ ڈیٹ 04 جولائ 2015
سلمان خان کا کہنا ہے کہ ان کی ہیروئن کرینہ کپور فلم"بجرنگی بھائی جان" کو پہلے ہی کامیاب ترین فلم تصور کرچکی ہیں—۔فوٹو/ بشکریہ ذی نیوز ڈاٹ انڈیا
سلمان خان کا کہنا ہے کہ ان کی ہیروئن کرینہ کپور فلم"بجرنگی بھائی جان" کو پہلے ہی کامیاب ترین فلم تصور کرچکی ہیں—۔فوٹو/ بشکریہ ذی نیوز ڈاٹ انڈیا

ممبئی: فلمی حلقوں میں اس حوالے سے قیاس آرائیاں تو کی جارہی ہیں کہ "بجرنگی بھائی جان" بولی وڈ باکس آفس پر کامیابیوں کے تمام ریکارڈز توڑ دے گی تاہم فلم کے ہیرو سلمان خان کا کہنا ہے کہ ان کی ہیروئن کرینہ کپور اس فلم کو پہلے ہی کامیاب ترین فلم تصور کرچکی ہیں۔

ممبئی میں "بجرنگی بھائی جان" کے نئے عید سونگ "آج کی پارٹی" کی لانچنگ تقریب کے دوران سلمان خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ان کی ہیروئن کرینہ کپور پہلے ہی تصور کر چکی ہیں کہ یہ فلم کامیابیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دے گی۔

مذکورہ فلم کے گانے "سیلفی لے لے"، "تو چاہیے" اور " بھر دو جھولی میری" پہلے ہی ریلیز کیے جاچکے ہیں اور انھیں شائقین نے بے حد پسند بھی کیا۔

مذکورہ تقریب میں کرینہ موجود نہیں تھیں، جب اس حوالے سے سوال کیا گیا تو سلمان نے مذاق میں کہا کہ کرینہ فلم کی کامیابی کا جشن لندن میں اپنے شوہر سیف علی خان اور والد رندھیر کپور کے ساتھ منا رہی ہیں، "کرینہ کے خیال میں فلم باکس آفس پر تمام ریکارڈز توڑ چکی ہے"۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور اپنی اس فلم کے حوالے سے خاصی پر امید ہیں اور اس سے پہلے بھی کئی مواقعوں پر یہ دعویٰ کر چکی ہیں کہ ان کے خیال میں "بجرنگی بھائی جان" سال کی کامیاب ترین فلم ہوگی۔

کرینہ کو "بہن جی" کہنا آسان تھا!

سلمان نے بتایا کہ چونکہ ان کے اور کرینہ کے مابین کوئی خاص کیمسٹری نہیں ہے، لہذا انھیں "بہن جی" کہہ کر بلانا بہت آسان تھا، "میں بھول جاتا تھا کہ کرینہ کے نام کے ساتھ بھی خان لگتا ہے، لیکن اس گانے کی شوٹنگ کے بعد اب میں دوبارہ خان لگا لوں گا"۔

دبنگ خان نے ہلکے پھلکے اندازمیں کہا کہ "بجرنگی بھائی جان" کی شوٹنگ کے دوران کرینہ نے صرف انھیں یاد رکھا لیکن وہ سیف علی خان کے بارے میں سوچ رہے تھے۔

"آج کی پارٹی" کی لانچنگ تقریب میں گلوکار میکا سنگھ نے گانا گا کر حاضرین کی داد وصول کی، جبکہ سلمان خان نے بھی ٹوئٹر پر اپنے فینز سے یہ گانا شیئر کیا ہے۔

17 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بننے والی کبیر خان کی فلم "بجرنگی بھائی جان" میں نواز الدین صدیقی اور ہرشالی ملہوترا بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

بشکریہ: انڈین ایکسپریس

تبصرے (4) بند ہیں

راشد نذیر Jul 04, 2015 04:24pm
ایک ریکارڈ تو شاید ضرور توڑ چکی ہے اور وہ ہے ڈان کے شوبز کے صفحہ پر غیر معمولی کوریج کا
faheem Jul 04, 2015 06:15pm
This will be a great movie. waiting.....
محمد الطاف Jul 04, 2015 06:30pm
Desperately waiting for this movie.
M.Jahangeer Jul 05, 2015 11:02pm
This is what Pakistani are. India lovers n they hate you.