پالی کیلے:پاکستان ٹاپ آرڈ ر کی ناکامی کے بعد سری لنکا نے پالی کیلے میں جاری تیسرے اور فائنل ٹیسٹ میچ کا کنٹرول سنبھال لیا۔

ہفتہ کو یہاں پہلی اننگز میں 278 رنز بنا کر آؤٹ ہونے کے بعد سری لنکن باؤلرز نے بارش سے متاثرہ میچ کے دوسرے دن پاکستان کو 9-209 پر محدود کر دیا۔

نوان پردیپ نے 26 رنز کے عوض تین جبکہ ان کے ساتھی سیمر دھمیکا پرساد نے تین مہمان بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد 72 رنز کے ساتھ مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ دوسرے نمایاں رنز سکورر اظہر علی تھے جنہوں نے 52 رنز بنائے۔

پاکستان کو اننگز کے آغاز میں ہی 40 کے مجموعی سکور پر شان مسعود اور احمد شہزاد کی صورت میں جلد نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

صبح کے سیشن کی آخری گیند پر غیر ضروری رن لینے کی کوشش میں سینئر بلے باز یونس خان(3) آؤٹ ہو گئے۔

دوسرے سیشن میں اظہر اور اسد شفیق (15)نے چوتھی وکٹ کیلئے 46 رنز بنا کر اننگ کو استحکام دینے کی کوشش کی۔

ایک موقع پر پاکستان 7-152 رنز کے ساتھ مشکل کا شکار تھا جب گیند کے ساتھ زبردست پرفارمنس دکھانے والے یاسر علی (18رنز)نے آٹھویں وکٹ کیلئے سرفراز کے ساتھ قیمتی 45 رنز جوڑے۔

یاسر نے سری لنکا کے خلاف 78رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

آج میزبان ٹیم نے8-272پر بیٹنگ شروع کی تو صرف بیس منٹ میں چھ رنز کے اضافے کے ساتھ باقی دوکھلاڑی بھی آؤٹ ہو گئے۔

تھرندو کشال 18 رنز بنا کر سیمر راحت علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو جبکہ آخری بلے باز پردیپ یاسر کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

یاسر نے گال ٹیسٹ میں 79-2 اور 76-7 حاصل کر کے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا پھر کولمبو میں انہوں نے 96-6 اور 55-2 حاصل کیں تاہم سری لنکا یہ میچ سات وکٹوں سے جیت گیا۔ اے ایف پی

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Israr Muhammad khan Jul 04, 2015 08:35pm
ناکام نہیں بری طرح ناکام رہی ماسواائے دو ایک بیٹسمینوں کے باقی تمام سری لنکن سیمرز کے حلاف مشکلات میں تھے وکٹ تیز ھے لیکن اتنا تیز بھی نہیں کہ ہتھیار ڈالے جائیں باؤلرز نے بہت اچھی باؤلنگ کی لیکن بیٹنگ نے باؤلنگ کی اچھی کارکردگی سے فائدہ نہیں اٹھایا اب ضرورت اس بات کی ھے کہ کل سرفراز جتنا اچھا کھیل سکتے ھیں کھیلیں اس کے بعد باؤلرز کو دوبارہ محنت کرنا ھوگی
Muhammad Ayub Khan Jul 04, 2015 09:52pm
Nakkami mamooli baat hey-hamari tarjeehat badal gayi heyN