اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے امریکا کے یوم آزادی پر صدر باراک اوبامہ اور امریکی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید وسعت کے عزم کا اعادہ کیا۔

ہفتہ کو یہاں وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ وہ امریکی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے دعا گوہیں۔

نواز شریف نے خط میں کہا کہ پاکستان اور امریکا آزادی، جمہوریت اور انسانی حقوق کے رشتوں میں بندھے ہیں۔

‘انہوں نے مزید کہا ’ ہم ان تعلقات کو مزید وسعت دینے اور شراکت داری بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں‘۔

تبصرے (0) بند ہیں