بیروت: دولت اسلامیہ (داعش) نے شام کے قدیم شہر پامیرا میں 25 سرکاری فوجیوں کی کم عمر عسکریت پسندوں کے ہاتھوں اجتماعی قتل کی ایک وڈیو جاری کر دی۔

ہفتہ کو ریلیز ہونے والی اس وڈیومیں جن شامی فوجیوں کا قتل دکھایا گیا انہیں 21 مئی کو پامیرا شہر پر داعش کے قبضے کے بعد پکڑا گیا تھا۔

وڈیو میں سبز اور بھورے رنگ کی فوجی وردیوں میں ملبوس افراد کو ایک تاریخی اوپن تھیٹر کے سٹیج پر گولیاں مارتے دکھایا گیا ہے۔

گولیاں مارنے والے بچے یا نوعمر لڑکے دکھائی دیتے ہیں جبکہ وڈیو میں مردوں اور بچوں کا ایک ہجوم بھی قدیم تھیٹر کی کرسیوں پر نظر آ رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پامیرا پر قبضے کے بعد شہر اور اطراف میں داعش نے مبینہ طور پر تقریباً 200 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا۔

شہر پر قبضے کے ایک ہفتے کے اندر ہونے والی تھیٹر میں اجتماعی ہلاکتوں کو پہلی مرتبہ سیرئین ابزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے 27 مئی کو رپورٹ کیا تھا۔ اے ایف پی

تبصرے (3) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Jul 05, 2015 01:51am
yeh kon log heyN?kahaN sey aye ? Konsi kiya majboori hey--kiyoN naheyin pakrhey jatey? is peh ghor karney ki zaroorat hey
MUHAMMAD AYUB KHAN Jul 05, 2015 01:55pm
lamha i fikriya
زاھد Jul 05, 2015 08:44pm
یے لوگ اندیا کے تییار کردا ھین اب ھم سب کو تیاری ان سے مقابلھ کر نا ھے. ا