2015 کی ناکام فلمیں

2015 کی ناکام فلمیں

میمونہ رضا نقوی


2015 کا آغاز ہونے کے بعد بولی وڈ کی بڑے بڑے بجٹ کی فلمیں ریلیز ہوئیں۔ ان فلموں میں بولی وڈ کے نامور اداکاروں نے اپنی اداکاری کے جلوے دکھائے، کچھ فلمیں کامیابی کی بلندیوں تک پہنچی البتہ کچھ اپنے ریلیز کے فوری بعد 2015 کی ناکامیاب فلموں کے طور پر سامنے آئیں۔

ان فلموں میں بولی وڈ کے بڑے بڑے اداکار جس میں رنبیر کپور، انشکا شرما، ودیا بالن، عمران ہاشمی وغیرہ جسے نام شامل ہیں۔

بولی وڈ کی اس سال کامیاب ہونے والی فلموں میں پیکو، تنو ویڈز منو ریٹرنز اور اے بی سی ڈی 2 شامل ہیں البتہ بومبے ویلوٹ، ہماری ادھوری کہانی جیسی فلمیں ان فلموں کے آگے زیادہ چل نہیں سکیں۔

2015 کچھ اداکاروں کے لیے تو کافی اچھے سال کے طور پر شروع ہوا البتہ کچھ اداکاروں کا بولی وڈ میں نام کافی پیچھے لے گیا۔

ہم نے اس سال کی کچھ ایسی فلمیں جو باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی ان کی فہرست ترتیب دی ہے، شاید آپ بھی اس پر ہم سے متفق ہوں گے۔

بومبے ویلوٹ

فلم پوسٹر
فلم پوسٹر

ہدایت کار انوراگ کشیپ کی فلم بومبے ویلوٹ اس سال کی سب سے ناکام فلم رہی۔ اس فلم میں بولی وڈ کےبڑے ناموں نے اداکاری کی تھی جن میں رنبیر کپور، انوشکا شرما اور کرن جوہر شامل ہیں۔ کرن جوہر پہلی مرتبہ کسی فلم میں ولن کے روپ میں نظر آئے تھے اور ان کی اداکاری کو ناقدین کی بھرپور داد بھی وصول ہوئی تھی البتہ شائقین کو اس فلم کو دیکھنے کے بعد کچھ خاص مزا نہیں آیا اور بومبے ویلوٹ باکس آفس پر کوئی کمال نہیں دکھا سکی۔

ہماری ادھوری کہانی

فلم پوسٹر
فلم پوسٹر

اداکار عمران ہاشمی اور ودیا بالن کی فلم ہماری ادھوری کہانی اپنے ریلیز کے بعد نہ ہی ناقدین کو خوش کر پائی اور نہ ہی شائقین کو۔ اس فلم کی ریلیز سے پہلے ایسا اندازہ لگایا جاتا تھا کہ فلم باکس آفس پر کامیاب ہوگی البتہ اس کی ریلیز کے بعد ایسی تمام توقعات پر پانی پھر گیا اور یہ فلم اس سال کی فلاپ فلم کے طور پر سامنے آئی۔ اس فلم کی ہدایت موہت سوری نے دی تھی۔

کچھ کچھ لوچا ہے

فلم پوسٹر
فلم پوسٹر

بولی وڈ کی اگر تمام فلاپ فلموں کو ایک جگہ جمع کرلیا جائے تو شاید اداکارہ سنی لیونی کی یہ فلم سب سے آگے ہوگی۔ اس فلم کو ریلیز کے پہلے دن ہی فلاپ قرار دے دیا گیا تھا کیوں کہ نہ ہی اس فلم نے شائقین کا دل جیتا اور نہ ہی ناقدین کو اس فلم میں کوئی خاص دلچسپی نظر آئی۔

مسٹر ایکس

فلم پوسٹر
فلم پوسٹر

عمران ہاشمی کی یہ فلم شاید کسی ہولی وڈ فلم کی نقل میں بنائی گئی تھی جو کہ ایک بہت بڑی فلاپ ثابت ہوئی۔ اس فلم میں عمران ہاشمی کے ساتھ ایک نئی ادااکارہ نے اداکاری کی تھی البتہ یہ فلم کسی کی بھی توجہ کا مرکز بننے میں ناکام رہی۔ اس فلم میں عمران ہاشمی نے ایک ایسے اداکار کا کردار ادا کیا تھا جو کہ با آسانی غائب ہوجاتا ہے۔

روئے

فلم پوسٹر
فلم پوسٹر

اس فلم میں اداکار ارجن رامپال، جیکلین فرنینڈز اور رنبیر کپور شامل ہیں۔ فلم روئے نے باکس آفس پر کوئی کمال نہیں کی اور اس فلم کو شائقین اور ناقدین نے اس سال کی ایک اور ناکامیاب فلم کے طور پر دیکھا۔