کراچی: اسٹیٹ بینک نے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے تعاون سے نئے نوٹوں کے اجراء کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف کروائی ہے۔

نئے نوٹ آٹھ جولائی سے نامزد کردہ برانچوں پر دستیاب ہوں گے۔ ان برانچوں کو 'ای برانچز' کہا جاتا ہے۔

سروس کے حصول کے لیے لوگوں کو اپنا شناختی/اسمارٹ کارڈ نمبر مطلوبہ بینک جہاں سے وہ نئے نوٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں، کے کوڈ کے ساتھ 8877 پر بھیجنا ہوگا۔

ای برانچز کے ریفرنس کوڈ ایس بی پی کی ویب سائٹ (www.sbp.org.pk) اور پی بی اے کی ویب سائٹ (www.pakistanbanks.org) پر موجود ہیں۔

درخواست گزاروں کو ایک ایس ایم ایس ملے گا جس میں ٹرانزیکشن کوڈ، برانچ کا پتہ اور ٹرانزیکشن کی مدت موجود ہوگی اور اس کوڈ کی مدت دو کاروباری دن ہوگی۔

عوام کو ہدایت کیا گیا ہے کہ وہ اپنے شناختی/اسمارٹ کارڈ اور 8877 سے موصول ہونے والے کوڈز کے ساتھ جائیں جہاں انہیں ان کے کوٹے کے نئے نوٹ فراہم کیے جائیں گے۔

کوٹے کے مطابق 10، 20 اور 50 روپے کے نوٹوں کے ایک، ایک پیکٹ فراہم کیے جائیں گے جبکہ اسٹاک کی دستیابی پر 100 روپے کا پیکٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ پر شخص اپنے موبائل فون نمبر سے رمضان کے دوران صرف ایک مرتبہ ہی اس سہولت کا استعمال کرسکتا ہے۔

سہولت کے سروس چارجز 2روپے علاوہ ٹیکس ہیں۔اے پی پی۔

تبصرے (2) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Jul 06, 2015 08:33am
mujhey yeh batlaiye naey aor puraaney nottoN ki qiymet meyN kitan fark hota hey? eik gheyr zaroori cheez ko itni ehmiyet kiyon?
ISLAM UL HAQ Jul 06, 2015 01:32pm
Charges kya honge ????????