رینجرز اہلکار کا قتل: گواہ نےعمیر صدیقی کو شناخت کر لیا

06 جولائ 2015
عمیر صدیقی پر 2010 میں رینجرز کے لانس نائیک شوکت کو مبینہ ٹاؤن پولیس تھانے کی حدود میں  قتل کرنے کا الزام ہے—۔ڈان نیوز اسکرین گریب
عمیر صدیقی پر 2010 میں رینجرز کے لانس نائیک شوکت کو مبینہ ٹاؤن پولیس تھانے کی حدود میں قتل کرنے کا الزام ہے—۔ڈان نیوز اسکرین گریب

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) الیکشن سیل کے رکن عمیر صدیقی کو کراچی کی مقامی عدالت میں ایک رینجرز اہلکار کے قتل کے مقدمے میں گواہ نے شناخت کرلیا ہے۔

عمیر صدیقی پر دیگر ملزمان کے ہمراہ 2010 میں رینجرز کے لانس نائیک شوکت کو مبینہ ٹاؤن پولیس تھانے کی حدود میں قتل کرنے کا الزام ہے۔

پیر کو پولیس نے سخت سیکورٹی میں عمیر صدیقی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا، جہاں گواہ نے اسے رینجز اہلکار کے قتل میں ملوث افراد میں سے ایک کے طور پرشناخت کرلیا۔

عمیر صدیقی کو دیگر 19 ملزمان کے ساتھ شناخت کیا گیا، شناخت پریڈ کے بعد ملزم کو پولیس کی حراست میں دے دیا گیا۔

ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والا ملزم عمیر صدیقی اُس وقت میڈیا کی نظروں میں آیا جب رواں برس کی ابتداء میں ملزم نے مبینہ طور پر 120 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا تھا۔

ٓ عمیر صدیقی نے اس بات کا بھی اعتراف کیا تھا کہ 2012 میں بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں لگنے والی آگ کے پیچھے ایم کیو ایم کے رحمان بھولا کا ہاتھ تھا جس میں 258 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں