پالے کیلے میں پاکستان کی تاریخی کامیابی

اپ ڈیٹ 07 جولائ 2015
سات وکٹوں سے کامیابی کے ساتھ پاکستان نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔— اے ایف پی
سات وکٹوں سے کامیابی کے ساتھ پاکستان نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔— اے ایف پی
یونس اور شان اب تک تیسری وکٹ کیلئے 217 رنز کی شراکت قائم کر چکے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی
یونس اور شان اب تک تیسری وکٹ کیلئے 217 رنز کی شراکت قائم کر چکے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی
یونس خان 101 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ فوٹو اے ایف پی
یونس خان 101 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

پالے کیلے: شان مسعود اور یونس خان کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں سات وکٹوں سے تاریخی فتح حاصل کرکے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے اپنی کرکٹ تاریخ میں پہلی مرتبہ 350 رنز سے زائد کا ہدف حاصل کرکے کوئی ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔

پانچویں روز جب کھیل کا آغاز پاکستان نے 230 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے کیا تاہم پہلے ہی سیشن میں شان مسعود 125 رنز بنا کر اسٹمپ آؤٹ ہو گئے۔

شام مسعود کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان مصباح الحق بیٹنگ کے لیے آئے جنہوں نے یونس خان کے ساتھ شاندار شراکت قائم کرکے پاکستان کو میچ میں فتح دلوا دی۔

پاکستان کی جانب سے نوجوان شان مسعود نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی جبکہ یونس خان نے 30ویں سنچری اسکور کی۔

اس سے قبل میچ کے چوتھے دن سری لنکن ٹیم 313 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور پہلی اننگ میں 64 رنز کی برتری کے سبب سری لنکا نے پاکستان کو میچ میں جیت کیلئے 377 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے عمران خان پانچ وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ یاسر شاہ اور راحت علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو 13 کے مجموعے تک پہنچتے پہنچتے احمد شہزاد اور اظہر علی اپنی وکٹیں گنوا چکے تھے۔

اس موقع پر تجربہ کار یونس خان اور شان مسعود کریز پر یکجا ہوئے اور اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad khan Jul 06, 2015 09:19pm
عمران حان کو میں اس لئے پسند کرتا ھوں جو اج انہوں نے کردکھایا اس نوجوان کے ساتھ رفتار نہیں لیکن باؤلنگ کا ھر ھنر موجود ھے ان کی وجہ سے پاکستان کھیل واپس اگیا میں پہلے بتا چکا ھوں کہ پچ تیز باؤلنگ کے لئے سازگار معلوم ھوتی ھے لیکن اتنا بھی نہیں کہ بندہ کھیل نہیں سکتا سری لنکا کے کپتان اور اج یونس اور مسعود نے ثابت کردیا کہ وکٹ بیٹنگ وکٹ ھے دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو جیت کے نزدیک پہنچا دیا ھے اگر پاکستان اس کے باوجود میچ ہارتا ھے تو پھر انکا اللہ ہی حافظ