بولی وڈ کی خوبصورت اداکارہ ایشوریا رائے، انوشکا شرما اور رنبیر کپور کی فلم 'اے دل ہے مشکل' اگلے سال ہندوستانی تہوار دیوالی پر ریلیز کی جائے گی۔

کرن جوہر کی ہدایت میں بننے والی اس فلم میں رنبیر اور انوشکا بومبے ویلوٹ کے بعد دوبارہ ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

کرن جوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس خبر کو شئیر بھی کیا ہے۔

اس فلم کی شوٹنگ اس سال اکتوبر میں شروع کردی جائے گی، رنبیر کپور اپنی فلم 'جگا جاسوس' اور ایشوریا رائے اپنی فلم 'جذبہ' کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد اس فلم میں کام کرنا شروع کریں گے۔

کرن جوہر کی اس فلم 'اے دل ہے مشکل' اگلے سال اداکار اجے دیوگن کی فلم 'شیوے' کی ریلیز سے ٹکرائے گی، اجے دیوگن نے گزشتہ روز اپنی فلم شیوے' کی ریلیز کی تاریخ شئیر کی تھی جس کے بعد کرن نے بھی اس ہی تاریخ پر فلم کی ریلیز کا اعلان کردیا۔'

تبصرے (0) بند ہیں