کوئٹہ: کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں تین مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر حساس ادارے اور ایف سی نے مشترکہ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران مبینہ دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کے تبادلے میں تین مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ دو سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا ایک شخص بظاہر ازبک لگتا ہے۔ ان کے مطابق یہ مبینہ دہشت گرد کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

یہ آپریشن ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئٹہ میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں