آرمی چیف کی جنوبی افریقی ہم منصب سے ملاقات

07 جولائ 2015
جنوبی افریقی دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ بشکریہ آئی ایس پی آر۔
جنوبی افریقی دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ بشکریہ آئی ایس پی آر۔

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف پیر کے روز تین روزہ دورے پر جنوبی افریقہ پہنچے۔

انہوں نے جنوبی افریقی فوج کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

دورے کے دوران جنرل راحیل نے جنوبی افریقی فوج کے چیف لیفٹینینٹ جنرل وی آر ماسونڈو سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے ایک اعلامیے کے مطابق لیفٹینینٹ جنرل ماسونڈو نے اس موقع پر پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا۔

انہوں نے اس موقع پر دونوں دوست ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

جنرل راحیل کو دورے کے دوران جنوبی افریقی فوج آپریشنل اور ٹریننگ اسکلز پر بریفنگ دی گئی۔

بعدازاں جنرل راحیل نے جنوبی افریقی نیشنل ڈیفنس فورسز کے سربراہ جنرل سولی زچاریہ سے ملاقات کی اور باہمی پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی۔

تبصرے (0) بند ہیں