دنیا کی معمر ترین خاتون کی سالگرہ

07 جولائ 2015
دنیا کی سب سے معمر ترین خاتون سوزانا موشیٹ۔ فائل فوٹو۔
دنیا کی سب سے معمر ترین خاتون سوزانا موشیٹ۔ فائل فوٹو۔

نیو یارک: دنیا کی سب سے معمر ترین خاتون سوزانا موشیٹ جونز نے پیر کے روز اپنی 116ویں سالگرہ منائی۔

1899 میں پیدا ہونے والی سوزانا تین مختلف صدیاں دیکھ چکی ہیں۔ گینس ورلڈ ریکارڈز نے ان کی سالگرہ کے موقع پر تصویر جاری کی ہے اور انہیں دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون ہونے کا سرٹیفیکیٹ بھی دیا گیا۔

نوجوانی کی عمر میں پہلی جنگ عظیم دیکھنے والی سوزانا اپنے 100 بتیجیوں اور بھتیجوں میں 'ٹی' کے نام سے جانی جاتی ہیں۔

وہ اس ریکارڈ کی مالک 17 جون کو 115 سال 346 دن کی عمر میں بنی تھیں۔ انہوں نے اپنی سالگرہ دو مرتبہ منائی، پہلی اپنے اہلخانہ کے ساتھ اور دوسری سالگرہ کی تقریب میں متعدد افراد کو مدعو کیا گیا۔

سوزانا کی زندگی 19ویں صدی کے اختتام پر شروع ہوئی پھر انہوں نے پوری 20ویں صدی دیکھی جبکہ وہ 21ویں صدی کی دوسری دہائی میں بھی زندہ ہیں۔

سوزانا افریکی نژاد امریکی ہیں جن کے والد کپاس چننے کا کام کرتے تھے جن کی ایک بیوی اور سوزانا سمیت 10 بچے تھے۔

دنیا کی معمر ترین خاتون کو کالج میں داخلہ دیا گیا تاہم ان کے والدین اس کی ٹیوشن فیس ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے تھے۔

1922 میں وہ اپنی جائے پیدائش نیوجرسی کو چھوڑ کر نیو یارک منتقل ہوگئیں۔

گینس ورلڈ ریکارڈ کو اپنی طویل عمر کا راز بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سونے کی وجہ سے انہیں اتنی طویل زندگی گزارنے کا موقع ملا۔

سوزانا دیکھ نہیں سکتیں اور انہیں سننے میں بھی دشواری کا سامنا ہوتا ہے تاہم وہ بستر پر اپنی زندگی نہیں گزارتیں جبکہ دن بھر میں وہ صرف دو دوائیں ہی کھاتی ہیں۔

2005 میں اپنی 106ویں سالگرہ مناتے ہوئے انہوں نیویارک ہاؤسنگ اتھارٹی کو کہا تھا کہ وہ کبھی سگریٹ یا شراب نہیں پیتیں۔اے ایف پی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں