بولی وڈ اداکار شاہد کپور اور 21 سالہ میرا راجپوت کی شادی کی تیاریاں اختتام پذیر ہوئیں اور بالآخر وہ دن آہی گیا جب دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

تاہم کنڈلی کی تقریب سے قبل دونوں کے لیے سنگیت کی محفل سجائی گئی جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔

اس موقع پر بے شمار تصاویر بھی لی گئیں تاہم شاہد کے آفیشل فوٹوگرافر کی کھینچی گئیں تصاویر بعد میں سوشل میڈیا سے ہٹا دی گئیں لیکن اس سے پہلے ہی وہ انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی تھیں، جس میں نوجوان جوڑے کو پہلی مرتبہ ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

سنگیت کی تقریب میں میرا راجپوت نے زرد رنگ کا لباس پہنا جبکہ شاہد سرخ رنگ کے کرتے میں گھٹنوں کے بل بیٹھے ان کی تعریف کرتے نظر آئے۔

مڈ ڈے کی رپورٹ کے مطابق سنگیت کے موقع پر شاہد کپور کی فلموں کے ہِٹ گانوں کا انتخاب کیا گیا، جن میں "ڈھاٹنگ ناچ "،"ساری کے فال سے"، " تو میرے اگل بگل" اور موجاں ہی موجاں" شامل تھے۔

شاہد اور میرا کی شادی کی تقریب آج نئی دہلی کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوگی جس میں ان کی فیملی، قریبی دوست احباب اور تمام سابقہ گرل فرینڈز کو مدعو کیا گیا ہے۔

اداکارہ کرینہ کپور اور پریانکا چوپڑا شاہد کپور کی سابقہ گرل فرینڈز کی فہرست میں سب سے اوپرہیں اور شاہد کی شادی کا دعوت نامہ بھی سب سے پہلے کرینہ کپور کو دیا گیا، جبکہ خبریں ہیں کہ پریانکا چوپڑا، ودیا بالن، اور سوناکشی سنہا بھی شاہد کپور کی شادی کی تقریب میں شرکت کریں گی۔

شاہد اور میرا کی شادی کا کارڈ نہایت سادہ لیکن باذوق ہے۔

فوٹو بشکریہ بولی وڈ لائف—۔
فوٹو بشکریہ بولی وڈ لائف—۔

چاکلیٹی شادی

اس شادی کی ایک اور خاص بات اسمٹن بیکری (Smitten Bakery) کی وہ چاکلیٹس ہیں جو مہمانوں کو پیش کی جائیں گی اور جن کے ریپر پر شاہد اور میرا کا نام بھی "نہایت محبت سے" پرنٹ کیا گیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خبروں کے مطابق شاہد کپور کے دوستوں نے ان کے لیے شادی سے پہلے یونان میں پکنک کا منصوبہ بنایا تھا البتہ کام کی وجہ سے شاہد نے اس کو منسوخ کردیا جبکہ اداکار نے اپنی شادی کے بعد میرا کے ساتھ ہنی مون کا پلان بھی نہیں بنایا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں