خیبر پختونخوا: بعض علاقوں میں آج عید

اپ ڈیٹ 17 جولائ 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

پشاور: خیبر پختونخواہ کے بعض علاقوں میں غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق عید منائی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ضلع کرک، کوہاٹ، ہنگو، چارسدہ، بنوں، مردان، نوشہرہ، خیبر ایجنسی سمیت دیگر قبائلی علاقوں عید الفطر منائی گئی۔

پشاور میں بھی بعض چھوٹی بڑی مساجد میں نماز عید ادا کی گئی۔

گزشتہ روز مسجد قاسم علی خان میں مقامی کمیٹی کی جانب سے عید الفطر کے اعلان کے بعد مختلف علاقوں میں عید منائی جارہی ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں آج روزہ ہے۔

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی مسجد قاسم علی خان نے جمعرات کی رات مختلف اضلاع میں 'شوال کا چاند نظر آنے پر' جمعہ کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا تھا۔

مسجد قاسم علی خان کی غیر سرکاری کمیٹی نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

جمعہ کو ہی بنوں، کوہاٹ، چارسدہ، مردان، سوات، پشاور اور شمالی وزیرستان میں عید منائے جانے کا غالب امکان ظاہر ہو گیا تھا۔

خیال رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی جمعہ کی شام چاند دیکھنے کیلئے کراچی اور زونل صدر دفاتر میں اجلاس منعقد کرے گی۔

تبصرے (4) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai Jul 17, 2015 12:49am
پوپلزئی صاحب نے عید کا اعلان چاند کی دیکھنے کی شہادتوں پر کیا ھے اور جمعہ کو تمام پختونخوا میں عید ھوگی یہ صرف اج کی بات نہیں گذشتہ چار صد سال سے مسجد قاسم علی حان ہی چاند کی رویت کا فیصلہ ھوتا ھے کتنی افسوس کی بات ھے کہ تمام دنیا میں کل عید ھوگی اور ھماری مرکزی رویت ھلال کمیٹی کل چاند نظر انے کی کوشش کریگی پوپلزئی صاحب کو میں زاتی طور پر جانتاھوں وہ عالم ملا نہیں انکا شہادت لینے کا طریقہ مکمل طور شرعی اصولوں پر ھوتا ھے شہادت دینے والوں کا باقائدہ شرعی اصولوں پر چھان بین ھوتی ھے قسم دی جاتی ھے اسکے بعد شہادت لی جاتی ھے اسکے باوجود ان پر الزام لگایا جاتا ھے کہ انکی شہادت درست نہیں ھوتی موجوده مرکزی کمیٹی ایک مرتبہ بھی پہلے رات کی چاند نہیں دیکھی رویت ھلال کمیٹی کا کام چاند دیکھنا ھوتا ھے نہ کہ چاند نہ دیکھنا موجودہ کمیٹی متنازعہ اور نااھل ھوچکی ھے وقت اگیا ھے کہ حکومت اس مسئلے پر اب مکمل سنجیدگی سے عور کریں تاکہ عوام ایک دن روزہ اور ایک ہی دن عید کریں موجود کمیٹی اپنی افادیت کھوچکی ھے یہ بات تمام پاکستان مان چکی ھے
Hasan Jul 17, 2015 05:41am
I have trust on Mufti Munib ur Rehman, he is pious and cant give wrong decision.
Muhammad Ayub Khan Jul 17, 2015 06:15am
theory yeh hey ki saudi arba meyN chand nazar aagiya hey - is liye dunya meyN her jagah cahan nazar aa giya hey-- yeh keysey mumkun hey ki saudi arab meyN chan nazar aajaye aor Peshawar masjid qasim ali Khan meyN nazar na aayeee
Ishtiaq Ahmad from Canada Jul 17, 2015 06:12pm
The rest of the world are celebrating the Eid except some parts of Pakistan. Why ? In Pakistan the Crescent is different than the rest of world.