'یونس عظیم بلے بازوں میں سے ایک'

26 جولائ 2015
پاکستانی بلے باز یونس خان—اے ایف پی فائل فوٹو۔
پاکستانی بلے باز یونس خان—اے ایف پی فائل فوٹو۔

کراچی: پاکستان کے عظیم گیند باز وسیم اکرم نے یونس خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجربہ کار بلے باز ٹیسٹ کرکٹ کے عظیم بلے بازوں کی فہرست میں جگہ پانے کے حقدار ہیں۔

یونس گزشتہ ماہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں 100 ٹیسٹ میچ کھلینے پانچویں پاکستانی اور 62ویں بین الاقوامی کھلاڑی بن گئے۔

مزید پڑھیں: ’یونس جدید کرکٹ کے عظیم بلے باز‘

37 سالہ کرکٹر پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں اور انہیں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے صرف 19 رنز درکار ہیں۔

104 ٹیسٹ کھیلنے والے وسیم نے یونس کی کامیابیوں پر کہا: 'یونس کو دنیائے کرکٹ میں وہ پذیرائی نہیں ملتی جس کے وہ حقدار ہیں، وہ دنیائے ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی بلے باز سے کم نہیں۔'

وسیم نے کہا :' یونس موجودہ عظیم ٹیسٹ بلے بازوں کی فہرست میں شمار کیے جانے کے حقدار ہیں جس میں اے بی ڈیویلیئرز، ویرات کوہلی، مائیکل کلارک اور اسٹیون اسمتھ شمار کیے جاتے ہیں۔'

انہوں نے یونس کے ریکارڈ کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے حقیقی سفیر ہیں اور پاکستان کے عظیم کرکٹرز میں سے ایک ہیں—خبر رساں ادارے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Imran Arshid Jul 27, 2015 11:24am
Yes, he is one of the Greats of this Era. Excellent 53+ average and he is the best Batsman in the 4th inning of the Test. That shows his temperament and class. Excellent conversion rate of fifties to hundred. 29 fifties and 30 Hundreds shows, when he sets himself in. Its always coming a big one.