صوبوں کاعدم اتفاق:'کالاباغ ڈیم کبھی نہیں بن سکتا'

اپ ڈیٹ 26 جولائ 2015
سندھ کے وزیر آبپاشی اور اطلاعات نثار احمد کھوڑو کاکہنا ہے کہ کالا باغ ڈیم  پر آمرانہ حکومت میں سیاست کی گئی اور صوبوں کو لڑوانے کی کوششیں ہوئی — فائل فوٹو/ اے پی پی
سندھ کے وزیر آبپاشی اور اطلاعات نثار احمد کھوڑو کاکہنا ہے کہ کالا باغ ڈیم پر آمرانہ حکومت میں سیاست کی گئی اور صوبوں کو لڑوانے کی کوششیں ہوئی — فائل فوٹو/ اے پی پی

کوٹری: سندھ کے وزیر آبپاشی اور اطلاعات نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ عمران خان یا نواز شریف کہیں تب بھی کالاباغ ڈیم نہیں بن سکتا۔

انھوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم پر چاروں صوبے متفق نہیں ہیں جبکہ بھاشا ڈیم منصوبے کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔

کوٹری بیراج کے دورے کے موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ آمرانہ دور کے نو سالوں میں عالمی مدد کے باوجود بھی بھاشا ڈیم نہیں بنایا جا سکا جس پر چاروں صوبے متفق تھے۔

انھوں نے کہا کہ مگر ایک اشو اٹھا کر صوبوں کو لڑانے کی کوشش کی گئی جبکہ کالا باغ ڈیم بنانے پر کچھ اور ہی مفادات تھے۔

صوبائی وزیر آبپاشی نے کہا کہ صوبوں کو لڑانے کے بجائے اس ڈیم کی تعمیر کیا جائے جس پر تمام صوبے متفق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2010ء میں کوٹری بیراج سے ایک بہت بڑا سیلابی ریلہ گزر چکا ہیں اور اس وقت کوٹری بیراج سے صرف سوا تین لاکھ کیوسک کے قریب پانی گزرے گا جس سے کوٹری بیراج کو کسی قسم کا کوئی نقصان متوقع نہیں ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ پانی کی آمد سے سندھ کے آباد کاروں کو فائدہ ہی ہوگا۔

تبصرے (4) بند ہیں

Sharminda Jul 26, 2015 02:07pm
We can't expect better than this from PPP & all other politicians playing politics on this issue for years. India has developed several Dams during last few years while we are stupidly arguing this for ages. Fact is, no politicians, and specially Sindhi politicians want to see their deprived voters getting relief from such projects. They want to keep them poor so they can rule on them forever. Thar Coal project is a clear proof of their intentions & interests.
Ashiq Sindhi Jul 26, 2015 06:25pm
Why is there a persistent nag for Kalabagh dam every now and then, when three of the four provinces of the country have rejected it? It is not a political issue. Sindh and people of Sindh have rejected this dam on scientific grounds. Sindhi irrigation experts like ANG Abbassi and Idrees Rajput are the ones opposing this dam. And is it the only dam which can be built? Why doesn't the govt built other dams?
Muhammad Ayub Khan Jul 26, 2015 09:06pm
sindh meyn seylaab sey logoN ka kahana khraab ho jayey lekin dam naheyin banna chahiye -----bohat barhiyaaaa ----aap ka bangla to selaamat hey naaaNNNNNNNNNNNNNNNNNNN
Nadeem Ahmed Jul 26, 2015 10:36pm
@Ashiq Sindhi , This article clear doubt about Kalabagh Dam, so plz read it, http://www.dawn.com/news/769772/kalabagh-dam-and-court-decision