ہندوستان کا پاکستان سے سیریز کھیلنے سے انکار

اپ ڈیٹ 28 جولائ 2015
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان نومبر میں سیریز کھیلی جانی تھی۔ فائل فوٹو اے ایف پی
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان نومبر میں سیریز کھیلی جانی تھی۔ فائل فوٹو اے ایف پی

نئی دہلی: ہندوستان نے پاکستان پر گورداسپور میں پولیس اسٹیشن پر حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے نومبر میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مجوزہ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

ہندوستانی پنجاب کے ضلع گورداس پور میں مسلح دہشت گردوں کے پولیس چوکی پر حملے کے نتیجے میں 3 اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق جوابی کارروائی میں تینوں دہشت گرد بھی مارے گئے۔

ماضی کی طرح ایک بار پھر ہندوستان نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

یونین ہوم منسٹر کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق دہشت گرد رات گئے جموں اور پٹھان کوٹ کے درمیان سرحدی علاقے سے پاکستان سے ہندوستان میں داخل ہوئے۔

اس حملے کے بعد ہندوستانی کرکت بورڈ(بی سی سی آئی) نے ایک بار پھر ماضی کی روش برقرار رکھتے ہوئے سیریز کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک سیکیورٹی معاملات بہتر نہیں ہو جاتے، اس وقت تک کرکٹ نہیں ہو سکتی۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے پیر کو ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ اگر ہمارے ملک کی سیکیورٹی اور امن متاثر ہو گا تو کرکٹ نہیں کھیلی جا سکتی۔ میں سمجھ سکتا ہوں کہ کھیل ایک مختلف چیز ہے لیکن ہماری اندرونی سیکیورٹی زیادہ اہم ہے‘۔

’آج بھی گورداسپور میں ایک دہشت گرد حملہ ہوا ہے۔ ایک طرف پاکستان سے دہشت گرد سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری طرف آپ پاکستان سے کرکٹ سیریز کھیلنے کی توقع نہیں کر سکتے‘۔

حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی نے کہا کہ میرے لیے ملک کے لوگوں کی سیکیورٹی کرکٹ سیریز سے زیادہ اہم ہے۔ میں مذاکرات کے حق میں ہوں لیکن اگر اچھے تعلقات نہیں ہوں گے تو اچھی کرکٹ بھی نہیں ہو سکتی۔

آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت ہندوستان کو پاکستان سے دو ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے جہاں پاکستان ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات میں پڑوسی ملک کی میزبانی کرتا۔

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان 2007 میں انڈیا میں کھیلی گئی کرکٹ سیریز کے بعد سے کوئی باقاعدہ مکمل کرکٹ سیریز نہیں کھیلی گئی۔

پاکستان کو اسکے بعد اگلی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آنا تھا لیکن 2008 میں ممبئی حملوں کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کے ساتھ ساتھ کرکٹ تعلقات بھی متاثر ہوئے اور اس کے بعد متعدد کوششوں کے باوجود کوئی مکمل سیریز نہیں کھیلی جا سکی۔

اس سلسلے میں 2012 میں اس وقت معمولی پیشرفت ہوئی تھی جب پاکستان نے دو ٹی ٹوئنٹی اور تین اک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے ہدنوستان کا دورہ کیا تھا جس کے بعد تعلقات میں کچھ بہتری آنا شروع ہوئی تھی۔

تاہم اس کے باوجود سیریز کے انعقاد پر خدشات کے بادل چھائے ہوئے تھے لیکن پیر کو ہونے والے حملے کے بعد ہندوستان نے اس کا الزام پاکستان کے سر دھر کر سیریز کے رہے سہے امکانات بھی ختم کر دیے ہیں۔

تبصرے (5) بند ہیں

Ahmad Jul 27, 2015 06:35pm
Oh wait for ID cards and passports of terrorists that Indian will show on media:)
M.naeem Jul 27, 2015 08:15pm
These all are lame excuses but Pakistan cricket team up their level by getting no 1 postion in cricket. Then all teams like to play us. Pakistan cricket board also arrange the test series with south africa like the australian and england play ashes. They got lot of great players from these series........................ thanks
M.naeem Jul 27, 2015 09:04pm
These are lame excuses..............
Muhammad Ayub Khan Jul 27, 2015 10:27pm
@ Ahmad
فیصل Jul 27, 2015 11:34pm
گراّپ نے یہی کرنا تھا توسب پہلے ھمارے آم واپس کریں. ایک چھوٹی سی گذارش