سیالکوٹ: سولہ سالہ پھل فروش علی حمزہ نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں دوسری پوزیشن لے کر اپنے بیمار والدین کا سر اونچا کر دیا۔

پنجاب کے انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری بورڈز نے گزشتہ ہفتے نتائج کا اعلان کیا تھا۔

تمغہ جیتنے والے ڈسکہ کے علی نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے یہ اعزاز پانے کیلئے رات رات بھر پڑھائی کی۔

علی نے بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کا سہارا بننے اوراعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے چونگی نمبر آٹھ پر پھلوں کی ریڑھی لگاتے رہیں گے۔

گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ سے پڑھنے والے علی نے بتایا کہ وہ محنت مزدوری میں فخر محسوس کرتے ہیں۔’ ریڑھی لگانے سےمیرے گھر کی کی کفالت ہوتی ہے اور یہ کام میری تعلیم میں رکاوٹ ہرگز نہیں‘۔

علی کے والدین بیمار ہونے کی وجہ سے کام کاج نہیں کر سکتے۔

علی نے بتایا کہ تمغہ اور انعام جیتنے کے بعد میں سیدھا اپنی ریڑھی پر آیا اور کام کاج شروع کر دیا۔’ میرے والدین کی دعائیں ہمیشہ میرے ساتھ ہیں اور ان کی وجہ سے میں خود کو دنیا کا سب سے امیر ترین سمجھتا ہوں‘۔

علی ’ملک و قوم کی خدمت کرنے ‘کیلئے ایک انجینئر بننا چاہتے ہیں۔

علی کی کامیابی پر ان کے اہل خانہ انتہائی خوش ہیں جبکہ کئی لوگوں نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے مٹھائیاں اور تحائف پیش کیے۔

علی کے سکول کے ہیڈ ماسٹر اعجاز احمد نے گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے پر ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (4) بند ہیں

Wasim Javed Jul 27, 2015 11:54pm
Dawn Reporter: Would you please provide me the contact details of this guy I want to help him. If you get some contacts please let me know on my given email ID. I would love to support him to become an engineer. Wasim Javed.
Mansoor Ali Shaikh Jul 28, 2015 11:08am
Respect for you my dear brother ... I salute your honesty and hardworking ... he is HERO of our nation .....
anees Jul 28, 2015 01:59pm
really a Hero
Sharminda Jul 28, 2015 02:39pm
Congratulations. Ali Hamza represents true hardworking Pakistanis. Wish you all the best. Unfortunately, he will end up using his talent out of Pakistan like millions of other talented Pakistanis working abroad. Jobs in Pakistan are available only on quota, bribes, references and for elites and their families.