ہندوستان کے سابق صدر عبدالکلام کا انتقال

27 جولائ 2015
۔ — اے ایف پی فائل فوٹو
۔ — اے ایف پی فائل فوٹو

شیلانگ: ہندوستان کے سابق صدر عبدالکلام شیلانگ میں ایک لیکچر کے دوران گرنے کے بعد انتقال کر گئے۔

83 سالہ کلام انڈین انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں طلباء سے خطاب کر رہے تھے کہ اچانک نیچے گر گئے۔

انہیں قریب ہی بیٹھانی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی آخری کوششیں کیں۔

ہسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ عبدالکلام کو جب ہسپتال لایا گیا تو ان کی نبض اور دھڑکن بند تھی اور ان میں زندگی کے کوئی آثار نہیں تھے۔

میگالایا ریاست کے چیف سیکریٹری نے سابق صدر کی موت کی تصدیق کر دی۔

خیال رہے کہ کلام 2006-2002 تک ملک کے صدر رہے۔ انہیں اپنے وقت میں ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں بی جے پی اور کانگریس کی حمایت حاصل رہی۔

انہیں انڈیا کے عسکری میزائل پروگرام کا بانی بھی سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے 1998 میں انڈیا کے ایٹمی ٹیسٹ میں انتہائی اہم کردار ادا کیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

سوربھ مودی Jul 28, 2015 02:22pm
بھارت نے ایک نایاب انسان کھو دیا ہے ٬ ان پر سارے ملک کو فخر ہے ۔