شیلانگ: ہندوستان کے سابق صدر عبدالکلام شیلانگ میں ایک لیکچر کے دوران گرنے کے بعد انتقال کر گئے۔

83 سالہ کلام انڈین انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں طلباء سے خطاب کر رہے تھے کہ اچانک نیچے گر گئے۔

انہیں قریب ہی بیٹھانی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی آخری کوششیں کیں البتہ وہ جانبر نہ ہوسکے۔

عبدالکلام نے اپنے شیلانگ جانے سے قبل اپنے لیکچر سے متعلق ٹویٹ بھی کی تھی۔

ہندوستان کے سابق صرد عبدلکلام کے انتقال کے بعد بولی وڈ کے متعدد ستاروں شاہ رخ خان، کرن جوہر اور سوناکشی سناہ نے ان کے لیے دعائیں کی اور ان کی ہلاکت کو ہندوستان کا بڑا نقصان قرار دیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں