ڈھاکا:ایک حالیہ سروے کے بعد بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے مینگرو جنگل میں 100 کے قریب ٹائیگرز باقی رہ گئے ہیں۔

2004 میں سندربن میں کیے گئے ایک سروے میں 440 شیروں کو پایا گیا تھا تاہم اس مرتبہ ان کی تعداد توقعات سے کافی کم پائی گئی۔

تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ بہتر طریقہ کار کی وجہ سے گنتی میں اتنا بڑافرق آیا۔ اس مرتبہ خفیہ کیمروں کا استعمال کیا گیا جس نے پنجوں کےنشانوں کے مقابلے میں کافی درست تعداد بتائی۔

حکومتی اہلکار تپن کمار دے کےمطابق اپریل میں ختم ہونے والے سروےگزشتہ سال سے جاری تھا جس کے دوران جنگل میں اوسطاً 106 ٹائیگرز پائے گئے۔

اس سےقبل ہندوستان کی جانب سندربن میں 74 شیر گنے جاچکےہیں ۔

بنگال ٹائیگرز زیادہ تر ہندوستان ہی میں پائے جاتے ہیں جہاں ان کی تعداد 2226 بتائی جاتی ہےجبکہ بنگلہ دیش، میانمار، چین بھوٹان اور نیپال میں بھی یہ موجود ہوتے ہیں۔

بنگلہ دیش کی جہانگیر نگر یونیورسٹی میں زولوجی کے پروفیسر مونیرل خان کے مطابق نئے سروے سے خدشات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ شیروں کی تعداد میں کمی واقع ہورہی ہے—اے ایف پی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں