سرگودھا: صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں پولیس نے سلانوالی پولیس اسٹیشن کے ایک ایس ایچ او اور ان کے دیگر ساتھی اہلکاروں کو ایک خاتون اسٹیج ڈانسر سے لوٹ مار اور اس کا گینگ ریپ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

گینگ ریپ کا شکار ہونے والی متاثرہ اسٹیج ڈانسر کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ بابا نور شاہ کے مزار پر ایک میلے میں پرفارم کررہیں تھیں۔

ان کے بقول ملزمان نے میلے کے دوران انہیں اغوا کیا اور ایک لاکھ 50 ہزار روپے چھینے کے بعد انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

واقعہ کے بعد متاثرہ خاتون نے فوری طور پر ضلعی پولیس افسر ساجد مانی سے رابطہ کیا، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے بعد 6اہلکاروں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور شاہ نکدر کے ایس ایچ او نجیب اللہ کو ملزمان کا ساتھ دینے پر عہدے سے برطرف کردیا۔

مذکورہ خاتون نے ابتدائی تفتیش میں یہ بھی بتایا کہ ملزم ایس ایچ او نے انہیں اس شرط پر جانے کی اجازت دی کہ وہ پولیس سے کسی قسم کا رابطہ نہ کریں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ شاہ نکدر کے ایس ایچ او اپنے نے اپنے ساتھیوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ قانون کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اگر کوئی جرم کیا ہے تو وہ اسلامی حدود آرڈیننس کے تحت سزا یافتہ ہیں، لیکن یہ کیس پاکستان پینل کوڈ کے تحت درج کیا گیا۔

گینگ ریپ کا شکار خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Naveed Shakur Jul 29, 2015 11:41am
Police ka hay farz Madad App ke!