`

Congratulations! Special Olympics Pakistan Aquatics team! Asim Zar wins the First Gold medal for Pakistan at the Los Angles world games 2015 in 100 meters in freestyle!We are so incredibly proud of him and this accomplishment! Brilliant team Pakistan! You are born winners!Asim Zar bagged two silver medals in a 400 metre race and long jump at the 2007 Olympic games in China. Once again he makes Pakistan proud to have him as one of our national heroes.https://www.facebook.com/DawnSportEnglish/photos/pb.1513717068918577.-2207520000.1438167216./1522673571356260/?type=3&theater#LA2015 #ReachUpLA #TheWorldIsComing

Posted by Special Olympics Pakistan (SOP) on Tuesday, July 28, 2015
`

امریکی شہر لاس اینجلس میں جاری اسپیشل اولمپک گیمز 2015 میں تیراک عاصم زار نے پاکستان کیلئے پہلا سونے کا تمغہ جیت لیا۔

عاصم نے 100 میٹر فری اسٹائل ڈویژن کی ایم 14 اکویٹکس مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ عاصم نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی 27 سالہ اسٹار ایتھلیٹ 2007 میں چین میں منعقدہ اسپیشل اولمپک میں 400 میٹر ریس اور لانگ جمپ میں دو سلور میڈل جیت چکے ہیں۔

تین سال کی عمر سے آٹزم جیسی بیماری کا شکار عاصم 20 سال قبل اسپیشل اولمپک پاکستان کا حصہ بنے۔

ان کی والدہ تہمینہ عظیم نے اس سے قبل ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عاصم اپنا پیر پانی میں ڈالنے سے ڈرتے تھے لیکن پھر تھوڑی بہت ٹریننگ کے بعد وہ عام ایتھلیٹس کے ساتھ مقابلہ کرنے لگے۔

تہمینہ کے مطابق عاصم کی اولمپک مقابلے میں شرکت کے بعد ان کی شخصیت میں ڈرامائی تبدیلی آئی۔

تبصرے (0) بند ہیں