پاکستان ستمبر میں زمبابوے کا دورہ کرے گا

29 جولائ 2015
پاکستانی ٹیم دورے میں دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ فائل فوٹو اے ایف پی
پاکستانی ٹیم دورے میں دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ فائل فوٹو اے ایف پی

ہرارے: پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے سے کیے گئے وعدے کو نبھانے کے لیے ستمبر میں افریقی ملک کا دورہ کرے گی.

پاکستان کرکٹ بورڈ کے معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوین کرکٹ بورڈ کے اصرار کے بعد پی سی بی نے دورہ زمبابوے سے متعلق حتمی فیصلہ کر لیا ہے.

ذرائع کے مطابق زمبابوے کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کا ابتدائی شیڈول بھی پی سی بی کو بھجوا دیا ہے جس کے بعد دونوں بورڈ کے حکام اب شیڈول کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔

ذرائع کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم ستمبر کے آخری ہفتے میں ہرارے پہنچے گی۔

دوسری جانب زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ولسن مناسے نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستان آئندہ ماہ نئے شیڈول کے تحت زمبابوے کا دورہ کرے گا۔

پاکستان کو اگست میں زمبابوے کرنا تھا جہاں ممکنہ طور پر پاکستان، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک سہ ملکی سیریز ہونا تھی جسے گزشتہ دنوں منسوخ کر دیا گیا۔

پاکستان اس وقت آئی سی سی درجہ بندی میں آٹھویں نمبر پر موجود ہے اور آئی سی سی رینکنگ میں 30 ستمبر تک ابتدائی آٹھ درجوں پر موجود ٹیمیں انگلینڈ میں شیڈول ایونٹ میں شرکت کی اہل ہوں گی۔

حال ہی میں سری لنکا کو ایک روزہ سیریز میں 3-2 سے شکست دے کر پاکستانی ٹیم رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

مناسے کے مطابق پاکستانی ٹیم نے مئی میں زمبابوے کے دورہ پاکستان کے بدلے افریقی ملک کے دورے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

زمبابوین بورڈ ی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم 26 اور 30 ستمبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جس کے بعد التوبر کے پہلے ہفتے میں ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی.

یاد رہے کہ زمبابوے کی ٹیم نے اپنی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے دورہ پاکستان کی اجازت نہ ملنے کے باوجود مئی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جو چھ سال بعد کسی ٹیسٹ ٹیم کا پہلا دورہ پاکستان تھا۔

زمبابوے اتوار سے تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کیلئے نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم دورے میں دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں