بیٹی کی شادی کیلئے رقم نکلوانے والا شخص ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

30 جولائ 2015
محمد آصف بیٹی نجی بینک سے ایک لاکھ روپے نکلوا کر گھر جا رہے تھے... فائل فوٹو
محمد آصف بیٹی نجی بینک سے ایک لاکھ روپے نکلوا کر گھر جا رہے تھے... فائل فوٹو

شیخوپورہ:پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے 35 کلو میٹر دور شیخوپورہ میں بیٹی کی شادی کیلئے بینک سے رقم نکالنے والے شخص نے ڈاکوؤں نے لوٹنے کے بعد قتل کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق شیخوپورہ کے تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ کا رہائشی محمد آصف اپنی بیٹی کی شادی کے لیے نجی بینک سے ایک لاکھ روپے نکلوا کر گھر جا رہا تھا۔

محمد آصف کے گھر کے قریب پہنچنے پر 4 موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں نے محنت کش سے اسلحہ کی زور پر ایک لاکھ روپے نقدی چھیننے کی کوشش کی۔

اس دوران محمد آصف کی جانب سے مزاحمت کی گئی، ڈکیتی میں مزاحمت پر مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے محمد آصف ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے (3) بند ہیں

عبداللہ Jul 30, 2015 12:54pm
چور اور ڈاکو، شریعت میں ان دونوں کے سزاوں میں فرق ہے ( چور کا تو ہاتھ کٹتا ہے مگر ڈاکووں کا پورا گروپ موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے) اگر ڈاکووں پر شرعی سزا نافذ ہو جائے تو آئندہ کبھی کسی کی ہمت نہیں ہو گی ڈاکہ ڈالنے کی۔ اللہ مرحوم آصف کی مغفرت فرمائے آمین اور انکے اہل خانہ کے مدد فرمائے آمین
Mohammad Ayub Khan Jul 30, 2015 01:34pm
bohat hi bura huva--------------------bohat hi bura huva--------------------bohat hi bura huva--------------------bohat hi bura huva--------------------bohat hi bura huva--------------------bohat hi bura huva--------------------bohat hi bura huva--------------------bohat hi bura huva--------------------bohat hi bura huva--------------------bohat hi bura huva--------------------bohat hi bura huva--------------------bohat hi bura huva--------------------
عائشہ بخش Jul 30, 2015 07:20pm
ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس اب ایسے’’ٹولز ‘‘موجود ہیں۔ جن اس طرح کی واردت کے مجرموں تک پہنچ جا سکتا ہے ۔ پنجاب میں بہت سے ایسے واقعات میں اس طرح کے کئی مجرموں میں پولیس مقابلہ میں پار کیا جاچکا ہے ۔