اسلام آباد:غیرقانونی افغان بستی مسمار کرنے کی کوشش

اپ ڈیٹ 30 جولائ 2015
پولیس کی جانب سے مظاہرینپر آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔۔۔ فوٹو: اسکرین گریب
پولیس کی جانب سے مظاہرینپر آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔۔۔ فوٹو: اسکرین گریب
سی ڈی اے نے بھاری مشینری سے گھر گرانا شروع کیے۔۔۔ فوٹو: اسکرین گریب
سی ڈی اے نے بھاری مشینری سے گھر گرانا شروع کیے۔۔۔ فوٹو: اسکرین گریب
مکینوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ۔۔۔ فوٹو: اسکرین گریب
مکینوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ۔۔۔ فوٹو: اسکرین گریب
ایک خاتون قرآن لے کر چھت پر چڑھ گئیں جن کو اتار کر گھر کو مسمار کر دیا گیا۔۔۔ فوٹو: اسکرین گریب
ایک خاتون قرآن لے کر چھت پر چڑھ گئیں جن کو اتار کر گھر کو مسمار کر دیا گیا۔۔۔ فوٹو: اسکرین گریب
گھروں میں موجود خواتین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔۔۔ فوٹو: اسکرین گریب
گھروں میں موجود خواتین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔۔۔ فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر قانونی افغان بستی مسمار کرنے پر مکینوں نے شدید احتجاج کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر قائم کی گئی افغان کچی بستی کے خلاف کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے آپریشن کاآغاز کیا ہے۔

سی ڈی اے نے بھاری مشینری سے غیر قانونی تعمیراتی کو گرانے کا عمل شروع کیا تو مقامی افراد کی جانب سے شدید رد عمل دکھایا گیا۔

مشتعل افراد کے پتھراؤ پر پولیس نے بھی لاٹھی چارج اور شیلنگ کا بھرپور استعمال کیا۔

گھر ٹوٹنے پر خواتین چھتوں پر بیٹھ گئیں تو اہلکاروں نے نیچے اتار دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جھڑپ میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔

سی ڈی اے نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں کچی بستیوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہوا ہے۔

خواتین گھروں کی چھتوں سے پولیس اہلکاروں پر پتھر برساتی رہیں۔

گھر کو ٹوٹتے دیکھ کر ایک خاتون قرآن پاک اٹھائے چھت پر چڑھ گئیں اور آپریشن روکنے کے ساتھ گھر نہ گرانے کی دہائیاں دیتی رہی لیکن پولیس نے ان خاتون کو گھر کی چھت سے اتار کر بلڈوزر سے اسے مسمار کر دیا جبکہ احتجاج کرنے والی خاتون کو پولیس ساتھ لےگئی۔

سی ڈی اے کے ترجمان رمضان خالد نے بتایا کہ غیر قانونی کچی بستیوں کے رہائشیوں کے دو بار نوٹسسز بھجوائے، بستیاں خالی نہ کرنے پر ایکشن لینا پڑا۔

رمضان خالد کا کہنا تھا کہ آئی-الیون سیکٹر 1985 میں قائم کیا گیا تھا مگر وقت کے ساتھ ساتھ یہاں قبضہ ہوتا گیا.

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے کہ غیر قانونی تعمیرات ختم کی جائیں.

ضرور پڑھیں

تبصرے (4) بند ہیں

rania Jul 30, 2015 03:37pm
Afghanis should go back to afghanistan now.
Hussain Jul 30, 2015 05:30pm
I couldn't understand why they don't go to their own country
Jamil khan Jul 31, 2015 12:18pm
@rania yas
Jamil khan Jul 31, 2015 12:19pm
Ye kam bjot pehley kar lena chaye tha