ایل او سی فائرنگ:ایک 'انڈین فوجی' ہلاک

30 جولائ 2015
— فائل فوٹو/ رائٹرز
— فائل فوٹو/ رائٹرز

سری نگر: ہندوستانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ روز سرحد پر پاکستانی اور ہندوستانی فورسز کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا فوجی اہلکار آج ہلاک ہوگیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہندوستان فوج کے ترجمان کرنل ایس ڈی گوسوامی نے پاکستانی فوج پر الزام لگایا ہے کہ انھوں نے سری نگر سے 200 کلومیٹر جنوب مغرب میں ایل او سی پر پونج سیکٹر پر ہندوستانی فوج کی پوزیشنز پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔

انھوں ںے دعویٰ کیا کہ پاکستانی فورسز کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کے باعث ایک ہندوستانی فوجی زخمی ہوگیا تھا جو کہ بعد میں دم توڑ گیا۔

گذشتہ ماہ پاکستانی حکام کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا تھا کہ دو مختلف واقعات میں انڈین بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کی بلا اشتعلا فائرنگ سے سیالکوٹ اور راولاکورٹ میں چار پاکستانی شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

اس سے قبل ہندوستان نے پاکستانی فورسز پر دو کشمیریوں کو ہلاک کرنے کا الزام لگایا تھا۔

دوسری جانب حال ہی میں ہندوستان کے علاقے گرداس پور میں ہونے والے حملے کے الزامات بھی پاکستان پر لگائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ایل او سی پر سیز فائر کا معاہدہ 2003ء میں ہوا تھا تاہم دونوں جانب سے فورسز پر اس کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے جاتے ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں