کابل: افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مشرقی علاقے میں پاکستان سرحد کے قریب دو مخلتف ڈرون حملوں میں داعش سے تعلق رکھنے والے 20 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ایوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق گورنر صوبہ ننگرہار کے ترجمان احمد ضیا عبدالزئی کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے گذشتہ رات کئے گئے جو کہ سرحد کے قریب موجود ضلع ہسکا مینا میں داعش کے خلاف کیے گیے ہیں۔

عبدالزئی کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا جانے والا ضلع جنگجوؤں کے زیر انتظام ضلع پاچی اگم کے ساتھ منسلک ہے۔

عبدالزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں کوئی شہری ہلاک اور زخمی نہیں ہوا ہے۔

افغانستان میں موجود امریکی فوج کے جاری بیان میں بھی صوبہ نگر ہار میں ہونے والے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں انفرادی طور پر سیکیورٹی فورسز کو نقصان پہنچایا جارہا تھا۔

گذشتہ چند روز سے صوبہ ننگرہار کے اس علاقے میں طالبان اور داعش کے درمیان مسلح لڑائی جاری ہے، جہاں دونوں گروپ اہم تجارتی گزرگاہ پر قبضہ کرنے کے لیے جنگ میں مصروف ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں