بولی وڈ کنگ خان شاہ رخ اور کاجول ایک ساتھ کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور اس وقت دونوں اداکار بلغاریہ میں فلم ’دل والے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی ایک تصویر شاہ رخ نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

اس تصویر میں شاہ رخ خان اور کاجول سمندر کے کنارے نہایت منفرد انداز میں دکھائی دے رہے ہیں، شاہ رخ ٹوپی پہننے ہوئے جبکہ کاجول کا ململ کا ڈوپٹہ ہوا میں اڑ رہا ہے اور ایسا صاف نظر آتا ہے کہ دونوں کی جوڑی بولی وڈ کی سب سے بہترین جوڑی ہے۔

شاہ رخ نے اپنی تصویر پر اس فلم کے ہدایت کار روہت شیٹھی اور فلم کے پورے عملے کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

شاہ رخ اور کاجول کی اس تصویر کو سوشل میڈیا پر کافی پسند بھی کیا جارہا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں