ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلہ دیش مشکلات سے دوچار

30 جولائ 2015
جنوبی افریقی کھلاڑی 400 وکٹوں کی تکمیل پر ڈیل اسٹین کو مبارکباد دیتے ہوئے۔ فوٹو اے ایف پی
جنوبی افریقی کھلاڑی 400 وکٹوں کی تکمیل پر ڈیل اسٹین کو مبارکباد دیتے ہوئے۔ فوٹو اے ایف پی

ڈھاکا: جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ بنگلہ دیشی ٹیم مشکلات سے دوچار ہے اور پہلے کا کھیل ختم ہونے تک آٹھ وکٹ کے نقصان پر 246 رنز بنا لیے ہیں۔

ڈھاکا میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگ کے پانچویں اوور میں اسٹین نے تمیم اقبال کو آؤٹ کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 400 وکٹیں مکمل کر لیں۔

وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے جنوبی افریقہ کے دوسرے اور دنیا کے 13ویں باؤلر ہیں۔

اس موقع پر امر القیس اور مومن الحق نے دوسری وکٹ کیلئے 69 رنز جوڑ کر بیٹنگ لائن کو سہارا دیا تاہم اس موقع پر پارٹ ٹائم اسپنر نے یکے بعد دیگرے دونوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کو ایک پھر مشکلات سے دوچار کردیا۔

محموداللہ اور مشفیق الرحیم نے مشکلات صورتحال کو بھانپتے ہوئے اسکور کو بتدریج آگے بڑھاتے ہوئے ٹیم کو مشکلات صورتحال سے نکالا اور تیسری وکٹ کیلئے 94 رنز کی شراکت قائم کی۔

اس موقع پر کپتان ہاشم آملا ڈیل اسٹین کو باؤلنگ کیلئے واپس لائے جنہوں نے کپتان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے محموداللہ کو میدان بدر کردیا۔

مشفیق الرحیم کی 65 رنز کی اننگ کا خاتمہ ڈین ایلگر نے وکٹ کیپر کی مدد سے کیا جبکہ مجموعی اسکور میں پانچ رنز کے اضافے سے لٹن داس بھی وکٹ گنوا بیٹھے۔

شکیب الحسن نے اسکور کو 245 تک پہنچایا لیکن 35 کے انفرادی اسکور پر وہ بھی ہمت ہار کر مورنے مورکل کو وکٹ دے بیٹھے۔

جب 248 کے مجموعے پر اسٹین نے محمد شاہد کو آباؤلڈ کیا تو امپائرز نے پہلے دن کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل اسٹین اور ڈومینی تین تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان بارش سے متاثرہ پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں