فیس بک کی سوشل میڈیا پر حکمرانی برقرار

30 جولائ 2015
فیس بک لوگو — اے ایف پی فائل فوٹو
فیس بک لوگو — اے ایف پی فائل فوٹو

حالیہ عرصے میں کئی رپورٹس سامنے آئی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نوجوان فیس بک سے جان چھڑا رہے ہیں مگر سوشل میڈیا پر اس کمپنی کی بالادستی کو اب بھی کوئی چیلنج نہیں کرسکتا کیونکہ یہ صرف ایک نیٹ ورک نہیں۔

فیس بک کی جانب سے رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں آمدنی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کمپنی نے اپنی تمام اپلیکشنز کے صارفین کی الگ الگ تعداد پیش کی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ فیس بک دنیا پر کتنا چھا چکی ہے۔

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

مارچ 2015 کے بعد سے تین ماہ کے اندر فیس بک میسنجر اور وائٹس ایپ کے صارفین کی تعداد میں سو، 100 ملین جبکہ گروپس کے اراکین کی تعداد میں 150 ملین کا اضافہ ہوا۔

ایک ارب 49 کروڑ صارفین تاحال فیس بک سے جڑے ہوئے ہیں جبکہ میسنجر اور گروپس میں یہ تعداد بالترتیب 700 ملین اور 850 ملین ہے۔

مگر انسٹاگرام اور واٹس ایپ نے فیس بک کی رسائی ایسے نوجوانوں اور عالمی صارفین تک بڑھا دی ہے جو اس کی مرکزی سائٹ کو استعمال نہیں کرتے۔

فیس بک کے بانی مارک زیوکربرگ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ رواں سہ ماہی کے دوران انسٹا گرام اور واٹس ایپ سمیت دیگر اپلیکشنز میں صارفین بڑھنے کی شرح فیس بک کی اپنی سائٹ سے زیادہ رہی۔

خیال رہے کہ فیس بک نے انسٹاگرام کو 2012 میں ایک ارب ڈالرز جبکہ واٹس ایپ کو 2014 میں 19 ارب ڈالرز کے عوض خریدا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں