بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی آنے والی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’دل والے‘ کی ایک ساتھ ریلیز پر افسوس کا اظہار کیا۔

حال ہی میں ٹوئٹر پر پریانکا کے پرستار نے ان سے اپنی فلم باجی راؤ مستانی کی ریلیز کی تاریخ کو تبدیل کرنے کی گزارش کی جس کے باعث دل والے اور باجی راؤ مستانی ایک دوسرے کے مد مقابل نہ آسکیں جس پر پریانکا کا جواب میں کہنا تھا کہ بد قسمتی سے اس کا فیصلہ ان کے ہاتھ میں نہیں۔

فلم باجی راؤ مستانی میں پریانکا چوپڑا سمیت اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون اہم کردار ادا کریں گے، جبکہ فلم دل والے میں شاہ رخ، کاجول کے ساتھ ورن دھون اور کریتی سنن اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

باجی راؤ مستانی اور دل والے اس سال 18 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شاہ رخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ اور سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’سانوریا‘ ایک دوسرے کے مدمقابل آئی تھیں جس کے بعد ’اوم شانتی اوم‘ باکس آفس پر کامیاب ہوئی تھی جبکہ ’سانوریا‘ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں