ناراض پرندوں کی واپسی

31 جولائ 2015
اینگری برڈ ٹو پوسٹر— فوٹو بشکریہ روویو
اینگری برڈ ٹو پوسٹر— فوٹو بشکریہ روویو

جی ہاں اینگری برڈز ایک بار پھر واپس آگئے ہیں مگر اس بار یہ اوریجنل گیم کے سیکوئل کی شکل میں سامنے آئے ہیں۔

آئی او ایس اور آنڈرائیڈ ڈیوائس کے لیے یہ موبائل گیم اینگری برڈ ٹو اپنے اوریجنل ورژن کے مقابلے میں نئے گرافکس، ملٹی اسٹیج لیولز، باس پگز اور زیادہ بہتر انداز سے پیش کیا گیا ہے۔

گیم کو تیار کرنے والی کمپنی روویو کے مطابق اینگری برڈ ٹو پہلے حصے کے مقابلے میں دوگنا بہتر ہے جسے ہمارے پرستار پسند کیے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس میں پہلے حصے کے کچھ پہلوﺅں کو برقرار رکھتے ہوئے ہیں کچھ نئی چیزیں بھی شامل کی گئی ہیں جو کھیلنے والوں کو اس کی محبت میں مبتلا کردیں گے۔

اس گیم میں پہلے بار پھر مقابلے کے لیے جس پرندے کو چاہے منتخب کرسکیں گے اور اگر آپ زیادہ تعداد میں دشمنوں کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں تو آپ اضافی برڈز کو بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

تاہم اس بار گیم کے دشمن بھی پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیز اور نئے ٹاورز بنا کر چیلنج دینے کے لیے تیار ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اینگری برڈ ٹو اصل گیم کے 6 سال بعد سامنے آئی ہے جس نے مقبولیت کے تمام تر ریکارڈز تور دیئے تھے۔

اینگری برڈ کو 15 بار ری ریلیز کیا گیا اور 3 ارب مرتبہ ڈاﺅن لوڈ ہوچکی ہے تاہم گزشتہ عرصے میں اس کی مقبولیت میں کمی آئی جس کے باعث کمپنی کے منافع میں گزشتہ برس 9 فیصد کمی دیکھی گئی جس کا ازالہ وہ اس نئے حصے کے ذریعے کرنا چاہتی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں