سنتھ جے سوریا کا آرمی پبلک اسکول کا دورہ

31 جولائ 2015
سنتھ جے سوریا پشاور کے آرمی پبلک اسکول کے دورے کے موقع پر دہشت گرد حملے میں ہلاک بچوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے۔
سنتھ جے سوریا پشاور کے آرمی پبلک اسکول کے دورے کے موقع پر دہشت گرد حملے میں ہلاک بچوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے۔

سری لنکا کے سابق کپتان اور جارحانہ بلے باز سنتھ جے سوریا نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول کا دورہ کر کے 16 دسمبر 2014 کو دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ملکی تاریخ کے بدترین دہشت گرد حملے میں شدت پسندوں نے 16 دسمبر 2014 کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے کر کے 140 سے زائد بچوں سمیت 150 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

پاکستان کے دورہ سری لنکا کے دوران پی ٹی وی اسپورٹس کے پروگرام میں بطور تجزیہ کار شرکت کرنے والے سابق سری لنکن کپتان اسکول کا دورہ کرنے کے بعد انتہائی افسردہ ہو گئے۔

انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ ’پشاور میں آرمی پنلک اسکول کا دورہ کیا۔ پاکستان میں بدترین دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والے 100 سے زائد معصوم بچوں کو خراج عقیدت پیش کیا، خدا انہیں جوار رحمت میں جگہ دے، یہ میرے لیے ایک جذباتی دن تھا‘۔

`

Visit to Army Public school in Peshawar! To pay my respects to the more than 100 children who were innocent victims of...

Posted by Sanath Jayasuriya on Friday, July 31, 2015
`

سنتھ جے سوریا اس وقت سری لنکا میں علاقائی ترقی اور پرویژنل کونسل کے ڈپٹی منسٹر بھی ہیں اور جون میں پاکستان آمد کے بعد سے وہ اب تک پاکستان کے شمالی علاقوں کے کئی شہروں کا دورہ کر چکے ہیں۔

تصاویر بشکریہ سنتھ جوسوریا فیس بک پیج۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں