طالبان کمانڈر جلال الدین حقانی انتقال کر گئے

31 جولائ 2015
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پشاور: حقانی نیٹ ورک کے سپریم کمانڈر جلال الدین حقانی بھی انتقال کر گئے۔

ڈان نیوز کے پشاور میں بیورو چیف علی اکبر کے مطابق طالبان ذرائع نے جلال الدین حقانی کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔

یاد رہے کہ جلال الدین حقانی کی ہلاکت کی خبریں اس سے قبل بھی آتی رہی ہیں تاہم کبھی بھی ان کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔

جلال الدین حقانی کا شمار طالبان کے اہم کمانڈرز میں ہوتا ہے اور ان کا نام امریکا مطلوب افراد کی فہرست میں بھی شامل ہیں۔

کئی طالبان ذرائع نے جلال الدین حقانی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ تقریباً ایک سال قبل طبعی وجوہات کی بنا افغانستان میں ہلاک ہوئے جس کے بعد انہیں افغانستان کے صوبہ خوست میں دفنایا گیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل افٖغان طالبان کے امیر ملا عمر کی ہلاکت کی بھی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد ملا منصور کو طالبان نیا امیر مقرر کیا گیا ہے جب کہ جلال الدین حقانی کے بیٹے سراج الدین حقانی کو ان نائب مقرر کیا گیا ہے.

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Yusuf Awan Jul 31, 2015 08:04pm
Inna Lillahi Wa Inna Ilaihi Rajeoon!