اینڈرسن چوتھے ایشز ٹیسٹ سے باہر

31 جولائ 2015
جیمز اینڈرسن تکلیف کی شدت سے کراہتے ہوئے۔ فوٹو رائٹرز
جیمز اینڈرسن تکلیف کی شدت سے کراہتے ہوئے۔ فوٹو رائٹرز

برمنگھم: اسٹار انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن تیسرے ایشز ٹیسٹ میں انجری کے بعد ٹرینٹ برج میں ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

413 ٹیسٹ وکتوں کے ساتھ انگلینڈ کے سب سے کامیاب فاسٹ باؤلر اینڈرسن برمنگھم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں آسٹریلین بیٹنگ کی صفیں الٹتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کیں جس کے باعث آسٹریلین ٹیم صرف 136 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

فاسٹ باؤلر نے دوسری اننگ میں بھی ایک وکٹ لی لیکن اس سے قبل کہ وہ آسٹریلین بیٹنگ کیلئے مزید مشکلات کا سبب بنتے انہیں سائیڈ اسٹرین انجری نے گھیر لیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی کہ اینڈرسن سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہو گئے ہیں اور تیسرے کے ساتھ ساتھ چوتھے ٹیسٹ میچ کیلئے بھی دستیاب نہیں ہو سکیں گے۔

انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے ہی دن آسٹریلیا کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 سے برتری حاصل کر لی ہے لیکن اینڈرسن کی غیر موجودگی سے ان کی سیریز جیتنے کی کوششیں متاثر ہو سکتی ہیں۔

ادھر کچھ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اب شاید اینڈرسن پوری ایشز میں انگلینڈ کو دستیاب نہ ہو سکیں۔

سابق کپتان آئن بوتھم نے خدشہ ظاہر کیا کہ اب شاید فاسٹ باؤلر پوری سیریز میں حصہ نہ لے سکیں لیکن ہم ان کی انجری سے صحتیابی تک صبر کرنے کے بجائے کچھ نہیں کر سکتے۔

تبصرے (0) بند ہیں