یمن سے راکٹ حملے،3 سعودی فوجی ہلاک

اپ ڈیٹ 01 اگست 2015
رائٹرز فائل فوٹو۔
رائٹرز فائل فوٹو۔

ریاض: سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے مطابق یمن سے فائر کیے گئے راکٹوں نے اس کے تین فوجی اور ایک سیکیورٹی اہلکار کو ہلاک کردیا۔

سرکاری سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عسیر کے علاقے میں فائر کیے گائے راکٹوں سے تین فوجی اور سات سرحدی محافظ زخمی ہوئے۔

وزارت داخلہ کے مطابق جزان کے علاقے میں یمن کی جانب سے شیلنگ کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

حکومتی فورسز گزشتہ ہفتے جنوبی شہر عدن پر دوبارہ قبضہ کرنے کے بعد سے اپنے کنٹرول کردہ علاقوں میں اضافہ کررہی ہیں۔

ان فورسز کو سعودی عرب کی سربراہی میں قائم ہونے والی اتحادی فورسز کی حمایت حاصل ہے جس نے مارچ میں حوثیوں کے خلاف فضائی کارروائیاں کی تھیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق اس جنگ سے یمن میں اب تک 3984 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے تقریباً نصف شہری تھے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں بھی اب تک 50 کے قریب افراد ہلاک ہوچکے تھے تاہم یہ زیادہ تر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار تھے.

تبصرے (1) بند ہیں

Mohammad Ayub Khan Aug 01, 2015 11:27am
tasweer meyN tabah shuda imaarat yaqenan yemen kiy hey jisey berooni jaarhiyet ney tabah krdiya hey